آتش اندوری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
کاش میں تجھ سا بے وفا ہوتا (غزل)
کاش میں تجھ سا بے وفا ہوتا
پھر مجھے تجھ سے کیا گلہ ہوتا
عشق ہوتا ہے کیا پتا ہوتا
گر پرندوں سے واسطہ ہوتا
بول کے مجھ سے گر جدا ہوتا
ملنے جلنے کا سلسلہ ہوتا
یوں ہو کہ گھر بنائیں دیواریں
رات ہوتے ہی گھر گیا ہوتا
بے وفائی کا سرخ رنگ بھی ہے
عشق میں ورنہ کیا مزہ ہوتا
خود پہ گر اختیار ہوتا تو
دور میں تجھ سے جا چکا ہوتا
حصے میں آتا صرف امیروں کے
عشق پیسوں میں گر بکا ہوتا
کیا ہے اونچائی محبت کی بتاتے جاؤ (غزل)
کیا ہے اونچائی محبت کی بتاتے جاؤ
پنچھیوں اڑ کے یوں ہی خواب دکھاتے جاؤ
پیڑ پتھر کا جواب آج بھی دیتے پھل سے
چوٹ کھاؤ بھلے پر رشتہ نبھاتے جاؤ
یوں بھی پیغام محبت کا پہنچ جائے گا
ساتھ انساں کے پرندوں کو بساتے جاؤ
شہر میں کام بہت سارے سمے لیکن کم
مت کرو بات مگر ہاتھ ہلاتے جاؤ
اک دو مت بھید تو ہر گھر میں ہوا کرتے ہیں
ان کو نیتا جی ہوا مت دو بجھاتے جاؤ
گاؤں میں ناؤ تھی کاغذ کی سفر آساں تھا
اک مسافر ہوں یہاں راہ دکھاتے جاؤ
گالیاں ایسے ہی دو مجھ کو ہمیشہ آتشؔ
غلطیاں میری اسی طرح بتاتے جاؤ