عاصی فائقی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
پرانے لوگ نئے کاروبار دیتے ہیں (غزل)
پرانے لوگ نئے کاروبار دیتے ہیں
خزاں خرید کے فصل بہار دیتے ہیں
ضرور ان کو محبت سے واسطہ ہوگا
جو رنج و غم کے عوض ہم کو پیار دیتے ہیں
شب وصال کی لذت انہیں نصیب ہوئی
جو انتظار کی گھڑیاں گزار دیتے ہیں
ہمارے اشک محبت میں قیمتی ٹھہرے
غم حیات کی قسمت سنوار دیتے ہیں
ملن کی رت پہ بشر کیا درخت اور پودے
سب اپنی اپنی قبائیں اتار دیتے ہیں
ہماری جان کی قیمت چکا رہے ہیں وہ
ملا کے خاک میں مشت غبار دیتے ہیں
ہم اپنے آپ میں خود با وقار ہیں آصیؔ
جو بے وقار ہیں اپنا وقار دیتے ہیں
آپ کی ہستی کیا ہستی ہے (غزل)
آپ کی ہستی کیا ہستی ہے
سرمستی ہی سرمستی ہے
جب ہم آپس میں ملتے ہیں
دنیا آوازیں کستی ہے
مہنگائی کے یگ میں سوچو
ماں کی ممتا کیوں سستی ہے
بستی بسانا کھیل ہے کیا
بستے بستے ہی بستی ہے
یادوں کے دفتر میں آصیؔ
گزرے لمحوں کی نستی ہے
مزید غزلیں از عاصی فائقی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں