ہم ضبط کی حدوں سے گزر بھی نہیں گئے
زندہ اگر نہیں ہیں تو مر بھی نہیں گئے
…
معروف شاعرہ شہناز نُور کا یومِ وفات
14 March 2021
…….
14 مارچ 2021ء کو ہمیشہ کے لیے آنکھیں موند لینے والی شہناز نور 10 نومبر 1947ء کو پیدا ہوئی تھیں۔ ان کے والد بھی صاحبِ دیوان شاعر تھے۔
….
کسی سے ہاتھ کسی سے نظر ملاتے ہوئے
میں بجھ رہی ہوں روا داریاں نبھاتے ہوئے
………………………….
