پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کس کا ہے جرم کس کی خطا سوچنا پڑا رہتے ہیں کیوں وہ …

کس کا ہے جرم کس کی خطا سوچنا پڑا
رہتے ہیں کیوں وہ ہم سے خفا سوچنا پڑا

گل کی ہنسی میں رقص نجوم و قمر بھی ہیں
شامل ہے کتنی تیری ادا سوچنا پڑا

جب بھی مری وفاؤں کی بات آ گئی کہیں
ان کو پھر ایک عذرِ جفا سوچنا پڑا

غنچے اداس، گل ہیں فسُردہ چمن چمن
کس کا کرم ہے بادِ صبا سوچنا پڑا

شاید تمہاری یاد مرے پاس آ گئی
یا ہے مرے ہی دل کی صدا سوچنا پڑا

جب بھی کوئی بھٹک کے سرِ راہ آ گیا
کتنی کٹھن ہے راہِ وفا سوچنا پڑا

زنداں کی بات، دار کے چرچے، رسن کا ذکر
کتنی عجب ہے طبعِ رسا سوچنا پڑا

(ابرار اعظمی)

المرسل :-: ابوالحسن علی ندوی

مزید پڑھیں: ابرار اعظمی کی غزلیں — Abrar Azmi Ghazals کی مزید غزلیں


Comments

2 responses to “کس کا ہے جرم کس کی خطا سوچنا پڑا رہتے ہیں کیوں وہ …”

جواب دیں