پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سانس لینا مجھے کیوں ہونے لگا ہے دشوار تم سے ٹوٹ…

سانس لینا مجھے کیوں ہونے لگا ہے دشوار
تم سے ٹوٹا ہے تعلق کہ ہَوا سے ٹوٹا
•••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••
بلند پایا غزل گو لیاقت علی عاصؔم ان شاعروں میں سے ہیں جو اپنے عہد میں غزل کا اعتبار ہوتے ہیں۔ بہ قول اجمل سراج کہ لیاقت علی عاصم کی شاعری اپنے عہد کی منتخب شاعری ہے۔ ایک مکمل شاعر، جس نے روایت اور جدت کے حسین امتزاج سے اردو غزل کو ثروت مند کیا ہے۔رفت اور رفتار کے اس شاعر کا آغاز ساحل سے ہوتا ہے جہاں گھر سے چند قدم کے فاصلے پر لہریں موسیقی ترتیب دیا کرتی تھیں، پھر یہ شاعر ساحل سے ہجرت کر کے شہر میں آن بستا ہے مگر سمندر سے ناتا نہیں توڑتا۔ آپ عاصم بھائی کی شاعری اور ان کے بنائے ہوئے فن پاروں میں سمندر کی واضح جھلک دیکھ سکتے ہیں محسوس کرسکتے ہیں۔
ان کے سات مجموعے منظرعام پر آچکے ہیں۔سات مجموعہ ہائے کلام پر کُلّیات بھی شائع ہو چکا ہے "یکجان” کے نام سے، اور آٹھواں مجموعہ کلام زیرِ اشاعت ہے رنگِ ادب پبلکشنز والوں کے پاس مسودہ پہنچ چکا ہے
لیاقت علی عاصؔم صاحب اِن دنوں کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں۔دعاگو ہوں اللہ ربّ العزت انہیں شفائے کاملہ عاجلہ مستمرہ دائمہ عطاء فرمائے آمین
اور ساتھ ہی اپیل کرتا ہوں کہ حکومتی سطح پر بھی ان کے علاج کے لیے طبی سہولیات اور معاونت فراہم کی جائے

لیاقت علی عاصؔم صاحب کے منتخب اشعار ملاحظہ فرمائیں

کیا تمھیں ترکِ تعلق کا ذرا پاس نہیں
جب سے بچھڑے ہو بہت خواب میں آنے لگے ہو

سانس لینا مجھے کیوں ہونے لگا ہے دشوار
تم سے ٹوٹا ہے تعلق کہ ہَوا سے ٹوٹا

دل مانگنے لگا ہے اچانک دعائے خیر
شاید کہیں وہ آج حقیقت میں رہ گیا

پہلے دلوں میں جھانکتے آباد گار ِ دشت
ویراں علاقے شہر کے اندر زیادہ ہیں

مجھے تو حلقہءِ یاراں میں بھی نظر آئی
بہت عجیب بلا ہے بلائے تنہائی

عدالت کیا قیامت تک چلے گی
مجھے جلدی سزا دو تھک گیا میں

میں چپ ہوا جو حکم پہ اس کے تو دفعتاً
آنکھوں پہ ہاتھ رکھ کے کہا "اور خامشی”

خواب میں اس نے مجھ کو حکم دیا
نیند میں کیسے خود کشی کرتا

جاتا ہوں انجمن سے کہ آتا نہیں مجھے
بیگانہ بن کے بیٹھنا اِک اجنبی کے ساتھ

دوسرا وار ذرا سوچ کے کرنا اے دوست
ہاتھ میرا ابھی تلوار پہ رکھا ہوا ہے

دور تک ساتھ چلا ایک سگِ آوارہ
آج تنہائی کی اوقات پہ رونا آیا

لیاقت علی عاصؔم

خیر اندیش
مُحمّد فاروق (سفیدپوش)




Comments

3 responses to “سانس لینا مجھے کیوں ہونے لگا ہے دشوار تم سے ٹوٹ…”

  1. ALLAH ta’ala usko Shifa e Kamila naseeb farmaye

  2. لیاقت علی عاصم واقعی اچھے شاعر ھیں لیکن بقول اچمل سراج کیا معنی

جواب دیں