پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کسی مشاعرے میں ایک دفعہ منظر بھوپالی صاحب نے اپنا …

کسی مشاعرے میں ایک دفعہ منظر بھوپالی صاحب نے اپنا یہ شعر پڑھا

کہہ دو میر و غالب سے ہم بھی شعر کہتے ہیں
وہ صدی تمہاری تھی یہ صدی ہماری ہے

مشاعرے میں موجود مرحوم راحت اندوری صاحب کو ان کی یہ جرات اچھی نہیں لگی تو انہوں نے فی البدیہہ یہ شعر ” مارا ”

لحدِ میر و غالب سے یہ صدا ابھرتی ہے
یہ صدی تو کیا بیٹے ہر صدی ہماری ہے

نوٹ :-؛ یہ ایک زباں زدعام قصہ ہے، حقیقت کا ہمیں علم نہیں، اگر کوئی دوست اس پہ اپنی رائے کا اظہار کر دے تو استقبال ہے

(ابوالحسن علی ندوی)