پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

( اَن سیکیورٹی ) عجب سفر ہے مَیں اپنی مُٹّھی سے ر…

( اَن سیکیورٹی )

عجب سفر ہے
مَیں اپنی مُٹّھی سے رَیت بَن کر پِھسل رہا ہوں
وہ رَیت دامن مِیں بھر رہی ہے
مَیں تھوڑا مُٹّھی مِیں رہ گیا ہوں
مَیں تھوڑا دامن مِیں گِر گیا ہوں
مَیں باقی دونوں کے درمیاں ہوں
مجھے یہ ڈر ہے
مَیں جُوں ہی مُٹّھی کو کھول دوں گا
وہ اپنے دامن کو جھاڑ دے گی

۔
عمار اقبال