کراچی صدر میں ایک بریانی سینٹر میں دو میاں بیوی اپنی ایک بارہ سالہ بچی کے ساتھ آۓ۔ ھاف پلیٹ بریانی آرڈر کی۔ اور بچی کو کھاتا دیکھ کر خوش ہوتے رہے۔
ایک فیملی دیکھی۔ میاں بیوی ایک آٹھ نو سال کا لڑکا اور دس گیارہ سال کی بچی۔ ھوٹل سے سالن چپاتی کا ریٹ پوچھا۔ سالن مہنگا تھا
چار چپاتیاں لے کر سامنے کھڑے فرنچ فرائز والے کو دیں اور ہر چپاتی میں 30 روپے کے فرائز کا رول بنوایا۔
ایک جنرل اسٹور پر ایک مولوی ٹائپ کمزور سے مولانا کو دیکھا۔ چہرے سے بہت مسکین اور مدقوق جو غذائی قلت سے پیدا ہوتی ہے۔ شکل صورت و حلیے سے ایسے لگ رہے تھے جیسے کوئی موذن یا بچوں کو قران پڑھانے والے ہوتے ہیں۔ ساتھ ان کے کوئی پانچ سال کا لڑکا اور سات سال کی بچی
دونوں بہت پیارے۔
مولانا دو کلو آٹا آدھا کلو گھی اور پاو بھر دال نمک کا پیکٹ لینے میں مصروف تھے۔ بچی سامنے لگے شوکیس میں چاکلیٹس اور چپس کے پیکٹ دیکھنے لگی۔ دوسرے بچے ریک سے اپنی پسند کے چاکلیٹس اور چپس کے پیکٹس اٹھا رہے تھے۔ بچی نے بھی ان کی دیکھا دیکھی چاکلیٹس اٹھا لئے۔ مولانا صاحب دال نمک کے پیسے دے کر فارغ ہو کر بچوں کی طرف متوجہ ہوئے تو چہرے پر بہت ٹینشن اور پریشانی پھیل گئی۔ بچی کے ہاتھ سے چاکلیٹس لے کر واپس رکھیں اور بچوں کی انگلی تھام کر جلدی سے دکان سے نکل گئے۔
ایک اسٹیشنری شاپ پر دیکھا۔ کچھ بچے اپنے پیرنٹس کے ساتھ رنگ برنگے پنسل مہنگے اریزر اور فینسی شاپنرز فرمائش کرکر کے لے رہے تھے۔ ایک برقع پوش خاتون پاؤں میں دو پٹی والی چپل پہنے داخل ہوئیں ساتھ ایک نودس سال کی بچی۔ اس کو کچھ کاپیاں دلوائیں۔ بچی نے بھی اچھے خوشبودار فینسی اریزر اور شاپنر کی فرمائش کی۔ ماں نے دام پوچھے۔ اپنے چھوٹے سے زپ والے بٹوے سے سو پچاس اور دس بیس کے مڑے تڑے نوٹ نکالے۔ ان کو گنا۔ پھر بچی سے کہا کہ پانچ روپے والا سادہ ربڑ اور دس والا کچا شاپنر لے لو۔ اگلی بار لیں گے۔ بچی نے خاموشی سے ماں کی بات مان لی۔😢
ایک خاتون میڈیکل اسٹور پر آئیں۔ ڈاکٹر کا لکھا پرچہ دے کر قیمت پوچھی۔ اسٹور والے نے کلکولیٹر پر حساب لگا کر 890 روپے بتائے۔ انہوں نے چپکے سے اپنے اپنے خستہ پرس کو ٹٹولا۔ پھر پرچہ واپس لے لیا۔ اسٹور والے سے کہا کہ بھائی آدھا پتہ پیناڈول اور ایک کف سیرپ دے دو۔
کتنے واقعات بتاؤں۔ روز کچھ نہ کچھ سامنے ہوتا ہے۔ کیا کہیے کیا کیجئے؟
ہماری خاک ہی میں مسئلہ ہے !!
شکایت کچھ نہیں کوزہ گروں سے
منتخب
Source