پیشانیٔ حیات پہ کچھ ایسے بل پڑے
نشتر خانقاہی
پیشانیٔ حیات پہ کچھ ایسے بل پڑے
ہنسنے کو دل نے چاہا تو آنسو نکل پڑے
رہنے دو مت بجھاؤ مرے آنسوؤں کی آگ
اس کشمکش میں آپ کا دامن نہ جل پڑے
ہنس ہنس کے پی رہا ہوں اسی طرح اشک غم
یوں دوسرا پیے تو کلیجہ نکل پڑے
نشترؔ وہ اہل عشق بھی ہیں کتنے تنگ نظر
ان کی زبان نام مرا سن کے جل پڑے
مزید پڑھیں: نشتر خانقاہی کی غزلیں — Nashtar Khaanqahi Ghazals کی مزید غزلیں

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔