پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

نظیرؔ اکبرآبادی تُو کہتا ہے مَیں آؤں گا دو چار گھ…

نظیرؔ اکبرآبادی

تُو کہتا ہے مَیں آؤں گا دو چار گھڑی میں
مرجائے گا ظالِم! تِرا بیمار گھڑی میں

جس کام کو برسات میں لگتے ہیں مہینے!
وہ، کرتے ہیں یہ دِیدۂ خونبار گھڑی میں

مَیں تُجھ کو نہ کہتا تھا نظیر اُس سے نہ مِلنا
اب دیکھیو حال اپنا ذرا، چار گھڑی میں

نظیرؔ اکبرآبادی