پنڈت میلہ رام وفا کی پیدائش
* ان کی پیدائش 30 جنوری 1895 میں سیالکوٹ( پنجاب، پاکستان ) کے ایک گاوں "دیپوکے” میں ہوئی۔
* میلہ رام وفا کی کا انتقال انیس ستمبر 1980 میں جالندھر ، بھارت میں ھوا۔ ( کہیں ان کا سال وفات 1990 بھی لکھا گیا ھے)۔
مومن کی شعرہ فضا میں ان کا یہ شعر دیکھین۔:
*کہنے کو تو اپنے’ ہے وفا آپ بھی قائل
کہنے کو تو یہ کہتا ہے کی میں کچھ نہیں کہتا
…
توڑتا ھے شاعری کی ٹانگ کیوں اے بے ہنر !
جا سلیقہ شاعری کا سیکھ میلہ رام سے
….
پدم بھوشن نواب جعفر علی خان اثر مرحوم نے ۱۹۶۱ میں جشن وفا لدھیانہ کے عظیم الشان جلسے میں میلہ رام وفا پر یہ شعر بھجوایا تھا:
* فارسی میں جو رتبہ حافظ
وہی اردو میں ہے مقام وفا
ان کے دوست قمر جلال آبادی نے انکے لیے ایک نظم لکھی اس کا ایک شعر یہ ہے
* میں بھی مولانا ظفر کا ہم نواں ہوں اے قمر
شعر کینے کا سلیقہ سیکھ میلا رام سے
….
موت علاج غم تو ہے موت کا آنا سہل نہیں
جان سے جان سہل سہی جان کا جانا سہل نہیں
….
آنکھیں بھی دیکھتی ہیں زمانہ کے رنگ ڈھنگ
دل بھی سمجھ رہا ہے زمانہ بدل گیا
بدلا نہ تھا زمانہ اگر تم نہ بدلے تھے
جب تم بدل گئے تو زمانہ بدل گیا
ان کو دلائیں یاد جب اگلی عنایتیں
وہ بھی یہ کہہ اٹھے کہ زمانہ بدل گیا
بس ایک اے وفاؔ مرے مٹنے کی دیر تھی
مجھ کو مٹا چکا تو زمانہ بدل گیا

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔