نسرین انجم بھٹی کی وفات
January 26, 2017
نسرین انجم بھٹی 26 جنوری 1943 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئی، جیکب آباد سندھ میں پلی بڑھی اور 2016میں مرنے کے لیئے بھی اس نے 26 جنوری کا دن ہی پسند کیا گویا اب اسکی سالگرہ اور برسی ایک ہی دن منائی جایا کرے گی ۔ 19 فروری 1971 میں وہ ریڈیو پاکستان میں ایک پروڈیوسر کے طور پر آئی اور ترقی کر کے ڈپٹی کنٹرولر تک کے عہدے پر پہنچی اور اسی منصب سے ریٹائرڈ ہوئی ۔ تاہم ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اپنی علالت تک جزوقتی طور پر لاہور ریڈیو سے منسلک رہی۔اسی دوران ڈیپوٹیشن پر نیشنل کونسل آف آرٹس کی پنجاب کی ڈائریکٹر بھی رہیں ۔اس نے اوریینٹل کالج ، پنجاب یونی ورسٹی سے ایم اردو کیا ہوا تھا لیکن محبت اسے پنجابی زبان سے تھی اور بلھے شاہ کی عاشق تھی – نسرین کو یہ بھی اعزاز حاصل تھا کہ وہ ریڈیو کی تاریخ کی پہلی خاتون اسٹیشن ڈائریکٹر تھی۔ ڈپٹی کنٹرولر بننے کے بعد اسے خیرپور ریڈیو کا اسٹیشن ڈائریکٹر متعین کیا گیا
نسرین انجم بھٹی پنجابی زبان کی نظم کی مستند شاعرہ تھی ، اسکی تصانیف میں بن باس ، نیل کرائیاں نیلکاں، مورا تم بن جیارا اداس ہے اور مٹی دی واشنا۔ اٹھے پہر تراہ کے نام شامل ہیں۔

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔