علامہ محمد اقبال
بلا کشانِ محبّت کی یادگار ہوں میں
مٹا ہوا خطِ لوحِ سرِ مزار ہوں میں
فنا ہوےٓ پہ بھی گویا وفا شعار ہوں میں
جو مٹ گیا تو حسینوں کا اعتبار ہوں میں
کبھی نہ گوشِ سماعت سے شرمسار ہوں میں
وہ راز ہوں کہ زمانے پہ آشکار ہوں میں
نگاہ سے نہ کہیں صبح کو اتر جاوٓں
شبِ وصال کسی کے گلے کا ہار ہوں میں
نسیمِ صبح نہ چھیڑے مجھے کہ دامن سے
کسی کے ہاتھ کا جھاڑا ہوا غبار ہوں میں
نشے میں مست سمجھتا ہے مجھے کیوں واعظ
وہ اپنا وعظ کہے جاےٓ ؛ ہوشیار ہوں میں
تمہاری شوخ نگاہی نے پڑھ کے کیا پھونکا
قرار بھی مجھے آےٓ تو بے قرار ہوں میں
تڑپ۱ کے شانِ کریمی نے لے لیا بوسہ
کہا جو سر کو جھکا کر ‘ گنہگار ہوں میں ؛
کسی طرح سے مری بام تک رسائی ہو
فغانِ خاک نشینان کوےٓ یار ہوں میں
رہی نہ زہر میں اقبال ! وہ پرانی بات
کسی کے ہجر میں جینے سے شرمسار ہوں میں
.
کلام ۔ پروفیسر’ ڈاکٹر ‘ علامہ محمد اقبال
کتاب ۔ ابتدائی کلام اقبالؔ
بہ ترتیب مہ و سال
ڈاکٹر گیان چند ۔ صفحہ ۱۶۶
بشکریہ ضیا علی مغل

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔