موہوزی کائنیروگابا یوگنڈا کے آرمی چیف ہیں. یہ وہی ہے جس نے ترکی سے نہ صرف پیسے مانگے بلکہ ایک خوبصورت عورت کا بھی تقاضا کیا. یہ کوئی اس کی پہلی چول نہیں اس سے پہلے یہ اٹلی کی وزیراعظم سے بھی اظہار عشق کر چکا ہے.
لیکن بھلے آپ کو جتنا بھی عجیب لگے موہوزی یہ کہہ سکتا ہے. آپ اسکا منہ بند نہیں کر سکتے. کیونکہ وہ یوویری موسیوینی کا بیٹا ہے. جو 1986 سے یوگنڈا کا صدر ہی نہیں بلا شرکت غیرے بادشاہ بھی ہے. اسکا منہ کون بند کر سکتا ہے.؟ کون اسے بتا سکتا ہے 50 ہزار سے کچھ کم فوج کے ساتھ دُنیا میں تمہاری اوقات کنوئیں کے مینڈک سے زیادہ نہیں.
ہم لیکن ٹرمپ کو بھی کچھ نہیں کہہ سکتے. ہے تو وہ بھی موہوزی کا بھائی لیکن وہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا صدر ہے. جس کی فوج بلا شک و شبہ دُنیا کی طاقتور فوج ہے. وہ پہلے ہرمز کھلوا رہا تھا ناکامی پر اب ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا. اسکا خیال ہے ایران کی تیل سپلائی بند ہوگی تو ایران اس کے مطالبات پر راضی ہو جائے گا.
ایران تو کافی عرصہ گزارا کر لے گا. لیکن کیا باقی دنیا بھی یہ گزارا کر سکتی ہے.؟ جہاں ٹریفک رواں دواں ہے. جہاں انڈسٹریاں چل رہی ہیں.؟ اسکا جواب کسی کے پاس نہیں. لیکن ٹرمپ کو جوا کھیلنے کی عادت ہے. وہ ایک آدمی نے بازار میں بلاوجہ ایک ریڑھی والے کو تھپڑ مار دیا. عوام جمع ہوئی پوچھا کیوں؟ اس آدمی نے کہا بس ایسے ہی کیونکہ میرا یار تھانیدار ہے.
تھانیدار افریقہ کا ہو یا امریکہ کا وہ ایسے ہی ہوتے ہیں. اور تھانیدار ہی کیا اس کے چمچوں کی بھی اپنی ٹور ہوتی ہے. ہم اپنی پوسٹ کے کمنٹس میں ان کے جلے کٹے کمنٹس دیکھ کر خاموش رہتے ہیں. کون تھانیدار اور اس کے چمچوں کے منہ لگے گا.؟ آج کی دنیا ایسے ہی ہے.
ریاض علی خٹک
Source