پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ہم تو سمجھتے تھے کہ رشتہ داروں سے ناراضگی ہو تو لوگ واٹس ایپ پر ایک دوسرے کو بلا…

ہم تو سمجھتے تھے کہ رشتہ داروں سے ناراضگی ہو تو لوگ واٹس ایپ پر ایک دوسرے کو بلاک کرتے ہیں یا گروپ سے نکال دیتے ہیں۔ مگر اب لگتا ہے کہ حکومتوں نے بھی یہی طریقہ اپنا لیا ہے فرق صرف اتنا ہے کہ وہ موبائل نہیں بلکہ راستے بلاک کرتی ہیں۔

پہلے ایران کی طرف سے آبنائے ہرمز بند کی گئی اب جوابی طور پر امریکہ نے بھی یہی راستہ اختیار کیا ۔ حالات دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے بین الاقوامی سیاست اب سفارتی میز پر کم اور دباؤ ڈالنے کے ایسے ہتھکنڈوں پر زیادہ چل رہی ہے۔

اگر مشتاق احمد یوسفی آج ہوتے تو شاید کہتے کہ اب حکومتوں کی ناراضگی بھی رشتہ داروں جیسی ہو گئی ہے فرق صرف پیمانے کا ہے۔

واٹس ایپ کی بلاکنگ میں زیادہ سے زیادہ میسج رک جاتا ہے، لیکن یہاں آبنائے ہرمز جیسے اہم راستے کو بند کرنے پر تو پوری دنیا کی سانس رک چکی ہے۔

جیسے گھر کی لڑائی میں مہمانوں کو چائے نہیں ملتی، ویسے ہی یہاں کی کشیدگی کا اثر یہ ہوا ہے کہ دنیا بھر میں تیل مہنگا ہو چکا ہے۔

اور ہمیشہ کی طرح اس سب کا بوجھ عام آدمی ہی اٹھاتا ہے، بغیر کسی شور کے۔😑

منتخب


Source