مولانا ابوالڪلام آزادؔ
ان شوخ حسینوں ڪی ادا اور ہی ڪچھ ہے
اور ان ڪی اداؤں میں مزا اور ہی ڪچھ ہے
یہ دل ہے مگر دل میں بسا اور ہی ڪچھ ہے
دل آئینہ ہے جلوہ نما اور ہی ڪچھ ہے
ہم آپ ڪی محفل میں نہ آنے ڪو نہ آتے
ڪچھ اور ہی سمجھے تھے ہوا اور ہی ڪچھ ہے
بے خود بھی ہیں ہشیار بھی ہیں دیڪھنے والے
ان مست نگاہوں ڪی ادا اور ہی ڪچھ ہے
آزادؔ ہوں اور گیسوئے پیچاں میں گرفتار
ڪہہ دو مجھے ڪیا تم نے سنا اور ہی ڪچھ ہے
مولانا ابوالڪلام آزادؔ
انتخاب
سفیدپوش

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔