مراثی سے متعلق اشعار
مراثی کے معنی — جمع مرثیہ -غم کا گيت
مراثی کے مترادفات -مرثیہ ‘ نوحہ
*مرثیہ کی تعریف*
رثاء عربی لفظ ہے جس کے معنی میت پر رونے کے ہیں۔
مرثیہ ایسی نظم کو کہتے ہیں جس میں رثائی وصف ہو لیکن اب بالخصوص اردو میں مرثیہ اس نظم کو کہتے ہیں جس کا موضوع واقعات کربلا ہو
……
نوشہ کو مراثی سج رہے تھے
آنند کے تار بج رہے تھے
….
مراثی رستے ہیں یاد گنبد نیلی رواق کے
دلدل کی تیز یاں ہیں طرارے براق کے
…..
ہمارے بعد اس مرگ جواں کو کون سمجھے گا
ارادہ ہے کہ اپنا مرثیہ بھی آپ ہی لکھ لیں
خلیل الرحمن اعظمی
….
مرثیہ ہوں میں غلاموں کی خوش الہامی کا
شاہ کے حق میں قصیدہ نہیں ہونے والا
خورشید اکبر
….
جانے کیا کیا ظلم پرندے دیکھ کے آتے ہیں
شام ڈھلے پیڑوں پر مرثیہ خوانی ہوتی ہے
افضل خان
….
غم سیں اہل بیت کے جی تو ترا کڑھتا نہیں
یوں عبث پڑھتا پھرا جو مرثیہ تو کیا ہوا
آبرو شاہ مبارک
….
ہم پہ جو گزری ہے بس اس کو رقم کرتے ہیں
آپ بیتی کہو یا مرثیہ خوانی کہہ لو
خلیل الرحمن اعظمی
….
ہجر کے دن تو ہوئے ختم بڑی دھوم کے ساتھ
وصل کی رات ہے کیوں مرثیہ خوانی کریں ہم
سالم سلیم
…
مرثیہ تیری تباہی کا میری قسمت میں تھا
یہ تڑپنا اور تڑپانا میری قسمت میں تھا
علامہ اقبال
…
سکوت شب میں فرشتوں کی مرثیہ خوانی
طواف کرنے کو صبح بہار آتی ہے
فیض احمد فیض
….
کہہ دو کہ انیسؔ اس کا لکھیں مرثیۂ غم
جنت سے دبیرؔ آ کے پڑھیں نوحۂ ماتم
رئیس امروہوی
….
بلبل مست نوا دشت میں کیوں رہنے لگی
نغمۂ تر کی جگہ مرثیہ کیوں کہنے لگی
اختر شیرانی
….
چلو دارو پئیں دیوار سے سر پھوڑ کے روئیں
نشہ اترے تو اس کی یاد میں اک مرثیہ لکھیں
زبیر رضوی
….
رزم تحریر کیا یوں کہ جہاں کانپ اٹھا
مرثیہ لکھ کے زمانے کو رلایا کیا کیا
نازش پرتاپ گڑھی
…..
تذکرہ دہلی مرحوم کا اے دوست نہ چھیڑ
نہ سنا جائے گا ہم سے یہ فسانا ہرگز
الطاف حسین حالی
……
تذکرہ دہلیٔ مرحوم کا اے دوست نہ چھیڑ
نہ سنا جائے گا ہم سے یہ فسانہ ہرگز
الطاف حسین حالی
…
بھائی بہن حقوق شہ دیں ادا کریں
تم مرثیہ پدر کا پڑھو ہم بکا کریں
مرزا سلامت علی دبیر
….
بلبل گلشن زہرا و علی عاشق رب
متبع مرثیہ گوئی میں ہوئے جس کے سبب
میر انیس
….
الغرض شاکی رہیں گے تعزیہ دار امام
مرثیہ میں میرؔ کے تیرے گلے ہوں گے تمام
میر تقی میر
….
پڑھیں گے کوئی مرثیہ میرؔ کا
دلوں میں کرے کام جو تیر کا
میر تقی میر
…..
ہم مرثیہ دل ہی کا اکثر کہا کرتے ہیں
اب کریے تخلص تو شائستہ ضمیریؔ ہے
میر تقی میر
……
مرثیہ میرے بھی دل کا رقت آور ہے بلا
محتشمؔ کو میرؔ میں کیا جانوں اور مقبلؔ ہے کیا
میر تقی میر
….
جی نہ نکلا اگر اس میں تو کڑھا کریے گا
مرثیہ اپنا کہیں بیٹھے کہا کریے
میر تقی میر
…
پیشکش عمر جاوید خان

مراثی سے متعلق اشعار مراثی کے معنی — جمع مرثیہ …
Comments
2 responses to “مراثی سے متعلق اشعار مراثی کے معنی — جمع مرثیہ …”
-
بہت اچھا سلسلہ۔۔۔
-
بہت خوب
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔