انیسؔ آساں نہیں آباد کرنا گھر محبت کا
یہ ان کا کام ہے جو زندگی برباد کرتے ہیں
……
اشک غم دیدۂ پر نم سے سنبھالے نہ گئے
یہ وہ بچے ہیں جو ماں باپ سے پالے نہ گئے
…..
انیسؔ دم کا بھروسا نہیں ٹھہر جاؤ
چراغ لے کے کہاں سامنے ہوا کے چلے
…..
تمام عمر جو کی ہم سے بے رخی سب نے
کفن میں ہم بھی عزیزوں سے منہ چھپا کے چلے
……
عاشق کو دیکھتے ہیں دوپٹے کو تان کر
دیتے ہیں ہم کو شربت دیدار چھان کر
……
گل دستۂ معنی کو نئے ڈھنگ سے باندھوں
اک پھول کا مضموں ہو تو سو رنگ سے باندھوں
…….
لگا رہا ہوں مضامین نو کے پھر انبار
خبر کرو مرے خرمن کے خوشہ چینوں کو
……..
مثال ماہیٔ بے آب موج تڑپا کی
حباب پھوٹ کے روئے جو تم نہا کے چلے
…….
کریم جو تجھے دینا ہے بے طلب دے دے
فقیر ہوں پہ نہیں عادت سوال مجھے

انیسؔ آساں نہیں آباد کرنا گھر محبت کا یہ ان کا کا…
Comments
11 responses to “انیسؔ آساں نہیں آباد کرنا گھر محبت کا یہ ان کا کا…”
-
عمر گزری ہے اسی دشت کی سیّاحی میں
پانچویں پشت ہے شبیر کی مدّاحی میں -
Anees asan nahn abaad kerna gher mohabbat ka
Ye un ka Kam hai ju Zindagi berbaad krty hain -
Boht Aala
-
Wah wah kiya he umdaa ashaar hn.
-
انیس ٹھیس نہ لگ جائے آبگینوں کو
کہ ٹوٹنے میں یہ شیشے صدا نہیں رکھتے -
منتخب اشعار
شاندار انتخاب -
SUBHANALLAH ????
Kia kehne ???? , Janab-e-aali ,
Shaad rahen , Abaad rahen . -
وااااااہ واہ انیس صاحب کو داد دیتے وقت محتاط رہنا پڑتا ہے ۔ اپنی ذات میں کسی طرح یونیورسٹی سے کم نہیں تھے ۔
-
واہ واہ
-
زبردست انتخاب۔۔۔
-
لاجواب
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔