مختصر کہانی: ملکہ زندہ باد
مصنف: روڈ ڈریک
مترجم : محمد جمیل اختر
”ہم مررہے ہیں۔۔۔۔“ چیونٹیوں نے کراہتے ہوئے کہا۔
”ہمیں زہر دے دیا گیا ہے۔۔“ وہ زخم خوردہ، مفلوک الحال چیونٹیاں اپنی لمبی بلوں میں، درد سے کراہتے… More ہوئے، آہستہ آہستہ سفر جاری رکھے ہوئے تھیں۔پھر وہ ایک ایک کرکے گرنے لگیں۔۔۔مرنے سے پہلے بس ایک لمحے کا جھٹکا اور کہانی ختم۔۔۔
کسی جگہ،اپنے محفوظ محل میں بیٹھی ملکہ نے،باہر ہوتے اِس شور بھرے ہنگامے کو یکسر نظرانداز کردیا اور کہا۔۔۔
”یہ بے انتہا چالاک انسان۔۔۔۔بیوقوف لالچی مزدور چیونٹیاں، کسی نے زہر چھڑکی ہوئی مٹھائی اِن کے راستے میں رکھ دی اور وہ ندیدوں کی طرح ٹوٹ پڑیں اُس پر۔۔۔”
پھر ملکہ اپنے ان گنت انڈوں کے بارے سوچنے لگی۔۔۔بہت جلد اُس کی خدمت کے لیے نئی چیونٹیاں نکلیں گی،جو اُمید ہے پہلے والیوں سے سے زیادہ چالاک اور ہوشیار ہوں گی۔۔۔۔۔

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3018011725096007

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔