پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

فریحہ نقوی کا یومِ پیدائش January 05 اسے بھی چھوڑ…

فریحہ نقوی کا یومِ پیدائش
January 05

اسے بھی چھوڑوں اسے بھی چھوڑوں تمہیں سبھی سے ہی مسئلہ ہے؟
مری سمجھ سے تو بالاتر ہے یہ پیار ہے یا معاہدہ ہے

”جو تو نہیں تھی تو اور بھی تھے جو تو نہ ہوگی تو اور ہوں گے”
کسی کے دل کو جلا کے کہتے ہو میری جاں یہ محاورہ ہے

ہم آج قوس قزح کے مانند ایک دوجے پہ کھل رہے ہیں
مجھے تو پہلے سے لگ رہا تھا یہ آسمانوں کا سلسلہ ہے

وہ اپنے اپنے تمام ساتھی، تمام محبوب لے کے آئیں
تو میرے ہاتھوں میں ہاتھ دے دے ہمیں بھی اذن مباہلہ ہے

ارے او جاؤ!! یوں سر نہ کھاؤ!! ہمارا اس سے مقابلہ کیا؟
نہ وہ ذہین و فطین یارو نہ وہ حسیں ہے نہ شاعرہ ہے