پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

جعفرساہنی 5جنوری1941ء کو لکھمنیاں (بیگوسرائے) میں …

جعفرساہنی 5جنوری1941ء کو لکھمنیاں (بیگوسرائے) میں پیداہوئے۔البتہ انہوں نے زندگی کے زیادہ تر ایام شہرنشاط کلکتہ میں گزارے۔زمانۂ طالب علمی سے لے کر دورِمعلمی تک توموصوف کلکتہ کے ہی ہوکر رہے۔
جعفر ساہنی کا انتقال 11 مارچ 2018کو کولکاتہ میں ہوا۔
..
بیٹھا تھا تن کو ڈھانک کے جو گرم شال سے
مشکل میں پڑ گیا وہ ستاروں کی چال سے

خاموشیوں کی راہ پہ ہو کر کے گامزن
رکھنا کبھی نہ سوچ کا رشتہ ملال سے

امید ایسی ان سے متانت کی تھی نہیں
بچے بگڑ گئے ہیں بہت دیکھ بھال سے

دم خم تو کچھ نہیں تھا حقیقت کے نام پر
گھبرا گیا جہان ہماری مجال سے

کچھ مصلحت کے نام پہ چپ چاپ ہم رہے
واقف تھے ورنہ وقت کے پوشیدہ حال سے

چادر پہ آسمان کی بکھری تھی چاندنی
آراستہ زمین تھی اس کے جمال سے

تم شہر جا رہے ہو تو جاؤ مگر وہاں
ارماں ملیں گے دیکھنا بے حد نڈھال سے

افسردہ فکر تھی جو قدامت کے خول میں
شاداب ہو گئی ہے وہ روشن خیال سے

اک پتے کی بساط تمہاری ہے ساہنیؔ
مٹی میں جا ملوگے جدا ہو کے ڈال سے