پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

مرزا جان جاناں کی وفات January 05, 1781 چلی اب گُ…

مرزا جان جاناں کی وفات
January 05, 1781

چلی اب گُل کے ہاتھوں سے لُٹا کر کارواں اپنا
نہ چھوڑا ہائے بلبل نے چمن میں کچھ نشاں اپنا
یہ حسرت رہ گئی کیا کیا مزے سے زندگی کرتے
اگر ہوتا چمن اپنا، گُل اپنا، باغباں اپنا
الم سے یاں تلک روئِیں کہ آخر ہوگئیں رسوا
ڈوبایا ہائے آنکھوں نے مژہ کا خانداں اپنا
رقیباں کی نہ کچھ تقصیر ثابت ہے، نہ خوباں کی
مجھے ناحق ستاتا ہے یہ عشقِ بد گماں اپنا
مِرا جی جلتا ہے اس بلبلِ بیکس کی غربت پر
کہ جس نے آسرے پر گُل کے چھوڑا آشیاں اپنا
جو تُو نے کی، سو دشمن بھی نہیں دشمن سے کرتا ہے
غلط تھا جانتے تھے تجھ کو جو ہم مہرباں اپنا
کوئی آزردہ کرتا ہے سجن اپنے کو ہے ظالم
کہ دولت خواہ اپنا، مظہرؔ اپنا، جانِ جاں اپنا
…..