پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ہجر کی رات کا انجام تو پیارا نِکلا وہی سور…

ہجر کی رات کا انجام تو پیارا نِکلا
وہی سورج، کہ جو ڈوبا تھا، دوبارہ نِکلا

ظُلمتِ شب نے کیا دن کا تصوّر ممکن
یہ اندھیرا تو اُجالے کا سہارا نِکلا

تو، کہ تھا بزم میں تصویر کم آمیزی کی
میری تنہائی میں کیوں انجمن آرا نِکلا

وقت نے جب بھی میرے ہاتھ سے مشعل چھینی
ذہن میں تیرے تصوّر کا ستارا نِکلا

مَیں تیرے قرب سے ڈرتا ہوں کہ تو زندہ رہے
مَیں سمندر میں جب اُترا تو کنارا نِکلا

اپنی ہستی کو مٹانے کا نتیجہ یہ ہے
پھول توڑا تو میرے خُون کا دَھارا نِکلا

نفسی نفسی بھی وہی، سچ کی دُہائی بھی وہی
تیرا محشر، میرا مانوس نظارا نِکلا

اب تو پتّھر کے زمانے سے نِکل آؤ ندیم
اب تو سوچوں کے تصادم سے شرارہ نِکلا

احمد ندیم قاسمی

از:-محیط ص ۹۲/۹۳

انتخاب
سفیدپوش