( غیــر مطبــوعــہ )
مجھ میں جنگل بھی ہے ‘ شہر بھی ‘ صحرا بھی
جھیلیں بھی ہیں ‘ چشمے بھی ہیں ‘ دریا بھی
گھیر لیا تھا مجھ کو میرے خوابوں نے
مَیں نے سب کو مار دیا ‘ دفنایا بھی
تصویروں کو آگ لگانے سے پہلے
مَیں نے سب کو چُھو کردیکھا ‘ چُوما بھی
دو عالَم کی حیرت کا مجموعہ ہے !
ماں کے اندر آدم بھی ہے ‘ حَــوّا بھی
( فیـصَــل عجَــمـیؔ )

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔