پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

( غیر مطبوعہ ) مسکراتی' کھیلتی اور گٌنگناتی…

( غیر مطبوعہ )

مسکراتی' کھیلتی اور گٌنگناتی زندگی
کتنی پٌر اَسرار ہے یہ کائناتی زندگی

کوئی چرواہا کہیں پر ماہیا گاتا ہوا
دامنِ کہسار میں بھیڑیں چَراتی زندگی

دٌوراک بڑھیا کی کٌٹیا سے دھواں اٌٹھتا ہوا
گیلی لکڑی سے کہیں چولھا جلاتی زندگی

یاد کرکے ہجرکی شب اپنے ساجن کا ملاپ
تٌو نے دیکھی ہے کبھی آنسو بہاتی زندگی

چار دن کے واسطے ہم کو ملی ہے مستعار
کون کہہ سکتا ہے یارو! اِس کو ذاتی زندگی

اپنے گِرد و پیش سے لاعِلم دوشیزہ کوئی
بال کھولے ایک جَھرنے میں نہاتی زندگی

کچّے کوٹھے برف باری سرد موسم 'یخ ہَوا
تٌو نے دیکھی ہے کبھی یوں ٹھرٹھراتی زندگی

شہر کی آلائشوں سے پاک ہے اب تک شکیلؔ!
کھیت کھلیانوں کے اندر سرسراتی زندگی

( شکیــل ؔ اعوان )

— with Shakeel Awan.