پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

(غیرمطبوعہ ) بدن پہ ہم نے کسی اور کے لگائے پر …

(غیرمطبوعہ )

بدن پہ ہم نے کسی اور کے لگائے پر
بس اک اڑان میں جَھڑنے لگے پرائے پر

امیرِ شہر کی باتوں سے متفق تھے سبھی
ہمی اسیر ہوئے اختلافِ رائے پر

بُلا رہا تھا کوئی آسماں کے زینے سے
قفس میں ہم نے بھی زوروں سے پھڑپھڑائے پر

کہاں رہیں گے پرندے کہ باغ بانوں نے
اٹھا دیئے ہیں سب اَشجار ہی کرائے پر

ہم آفتاب کی حدّت میں زیست کرتے ہیں
ہمارا ہے ہی نہیں انحصار سائے پر

تمام شہر ہی زنداں میں ہوگیا تبدیل
کسی اسیر کے ادراک میں یہ آئے پر

کسی غزل کے لیے مصرع طرح مِل جائے
کہ اک حَسیں نے بلایا ہے شام چائے پر

سلیــمؔ ! بیٹھے تھے اربابِ شہر اُس کے حضور
تو ہم بھی بیٹھ گئے سامنے گرائے پر

( سلیۤۤم ؔ سَــرفــراز )

— with Salim Sarfaraz.