پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

خوشحال خان خٹک 1689 – 1613 نعتیہ کلام جہاں میں …

خوشحال خان خٹک
1689 – 1613

نعتیہ کلام
جہاں میں بہت لوگ پیدا ہوۓ
وہ ہوں انبیاء یا کہ ہوں اولیاء
مگر کوئ خلقت میں تجھ سا نہیں
کریں گر بہم انس و جن برملا
محمدؐ کے اوصاف سب سے فزوں
محمدؐ کے اخلاق سب سے سوا
———————
خدا کا عرفان مجھے حضرت محمدؐ کے عرفان سے حاصل ہوا
محمدؐ اور ان کا سبحان تعالیٰ دونوں پاک ہیں
آؤ دیکھو طہٰ اور یٰسین پر غور کرو
خدا نے خود ہی قرآن شریف میں حضرتؐ کی تعریف کی ہے
اگر حضرت موسیٰ کے حکم سے دریاۓ نیل پھٹ گیا
تو حضرت محمدؐ کے فرمان سے چاند شق ہوا
اگر حضرت موسیٰ کے حکم سے ایک لاکھ آدمی من و سلویٰ کھاتے تھے
تو حضرت محمدؐ کے خوان سے تمام جن و انس کا پیٹ بھرتا ہے
ناقوس کا دور تو چند روزہ تھا مگر حضرتؐ کی اذاں تا قیامت قائم رہے گی
تقریباً ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر گزرے ہیں وہ سب بھی ہمیشہ حضرتؐ کے ثنا خواں رہے
تمام جنتیں اور ان میں ہر قسم کی نعمتیں یہ سب کیا ہیں ؟
میں بتاؤں ؟ یہ سب حضرت محمد کا بوستان ہے
یہ دوزخ اور ان میں اس قدر عذاب یہ سب کیا ہیں ؟
یہ حضرت محمدؐ کے دشمنوں کے لۓ ایک قید خانہ ہے
جب قیامت کا دن ہوگا ور انبیاء پر ہیبت طاری ہوگی
تو وہاں سب دوڑے دوڑے آپؐ ہی کے پاس آئیں گے
خستہ حال گناہگاروں کی اور کوئ شفاعت نہیں کرے گا
بس حضرت محمدؐ
شفاعت کریں گے اور آپ کا خدا اسے قبول کرے گا
سو صلوٰۃ و درود میری طرف سے آپؐ پر، اور آپؐ کی آل پر
اور تقی اور نقی پر
اور سو درود ہمیشہ حضرت کے چار یاروں پر
خوشحالؔ نے دونوں جہانوں میں دامانِ محمدؐ تھام رکھا ہے
اس لۓ اسے کوئ غم و اندوہ نہیں ۔
—————-
انبیا محمدؐ تک ہی معلوم ہیں
جیسے آفتاب کے سامنے ستارے معدوم ہیں
آپؐ کا مرتبہ آسمان سے بلند تر ہے
آسمان تو آپؐ کے براق کے سموں تلے ہے
تورات انجیل اور زبور
سب آپ کے نام کے ساتھ لکھی گئ ہیں
سکنانِ خاک آپؐ کو محمدؐ کے نام سے یاد کرتے ہیں
اور فرشتے اسمِ احمدؐ کے ساتھ آپؐ کا ذکر کرتے ہیں
دونوں جہاں آپؐ کے طفیل پیدا ہوۓ
مگر شان ' مازاغ '٭ کی وجہ سے آپؐ کی نظروں میں نہیں جچتے
آپؐ نے تن تنہا سارے جہان کی مہم آغاز کی
اور اس بات کا خیال تک نہ تھا کہ ہر طرف دشمنوں کا ہجوم ہے
بادشاہانِ عالم خواہ چین ، ہند یا روم کے ہیں
سب اپنے تئیں آپؐ کا غلام سمجھتے ہیں
وہ لوگ جہالت کے افلاس میں بھٹکتے رہیں گے
جو آپؐ کی شریعت کی دولت سے محروم ہوۓ
٭ سورۃ النجم 53 آیت 13 تا 17
————
مثنوی ' فضل نامہ میں نعتِ رسول کے کچھ اشعار دیکھیۓ
مشک و گلاب کو ملا کر
ان سے منہہ کو دھوکر پاک و صاف کرو
سواۓ اس کے کہ اسے خدا نہ کہو
ہر طرح سے محمدؐ کی تعریف کرو
————————
واقعۂ معراج کو یہ جسمانی و روحانی سمجھتے تھے اور اس پر بھی یقین رکھتے تھے کہ آپؐ نے اللہ کا دیدار کیا تھا
ایک غزل کا شعر ہے
حضرت موسیٰ کوہ، طور پر تابِ تجلی نہ لا سکے
اور آپؐ نے ' بہ دیدۂ سر ' اپنے مولا کو دیکھا
———–
بشکریہ وسیم سید
…..
مجھے دفن جب میرے ہمدم کریں
وصیت میری ان کو ملحوظ ہو
بنائیں لحد میری ایسی جگہ
مغل شہسواروں سے محفوظ ہو
(ترجمہ فارغ بخاری)