پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سَندرا(بیڑیوں میں جکڑے گونگے لفظ) ڈیٹر مائیکل گرا…

سَندرا
(بیڑیوں میں جکڑے گونگے لفظ)
ڈیٹر مائیکل گراف (جرمن شاعر )
مترجم: حبیب اللہ عزیز
راہِ جنوں کے مُسافرو !
بھیڑیا دیوتا ۔۔۔
تھوکتا ہے
تُم پر،
تھو کتا ہے
تُمہارےمُنہ پر۔

رات کی سیاہی میں ڈوب کر ،
داغدار ، تار تارچادر اوڑھے
کرو ماتم کہ
لٹی ہے عِصمت
جنوں کی خاطر
اہلَ فردا کے
سکوں کی خاطر –

سُنو!
ہاں سُنو
کہ
پھردھاڑتا ہے
پھر چنگھاڑتا ہے
بھیڑیا دیوتا
اور
تُم اب بیٹھے رہو
گُنگ دَہن ہو کر!

جنوں کے ،
تارتار
ہتھ کٹے
لٹے پٹے
مُسافرو! :

دیکھو کہ
غیب کا پیمبر اتر چکا ہے
تیرہ شب ،تعفن زدہ
بِے لِباس ، ننگ دھڑنگ ،
اپنے بدن پر نقش (ٹیٹوز) گُدوائے
ادھ مُنڈا پیمبر :

سورج دیوتا کا ہر کارہ
—اپنے وقت کا سُورما —
حیرت زدہ دھول پھانکتا ،
نشہ میں ڈوبا
تاریکی میں گرتا پڑتا
نڈھال ذہن ،
اِدھر گرا ، اُدھر گرا !
مگر اب بھی
اُس کے ذہنِ مخمور سے
نکل نکل کر
بے رنگے ، بے ڈھنگے جانور
حروفِ لایعنی کی چادر اوڑھے
چہار سُو رینگ رہے ہیں ،
اور
، ک۔۔۔ک۔۔۔ کن کی خاطر ؟
ج — ج — جن کے پاس نمبر ہیں ،
نمبروں والے نیزے !
(الریچ پینڈورف کے لئے)

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2757863354444180