عیسوی سال نو 2019 کا آغاز ہے . . . ربّ ِکائنات سے …
عیسوی سال نو 2019 کا آغاز ہے . . .
ربّ ِکائنات سے عاجزانہ دعا ہے
کہ یہ
”نیا سال” . . .
بنی نوع انسان کے لئے امن ، سکون ، کامیابی و کامرانی کا نقیب ثابت ہو !
…
مسعود عابد (مرحوم) نے برسوں قبل ایک خوبصورت نظم بعنوان ”نئے سال کی سچی نظم” ایسے ہی ایک موقع پر کہی تھی، ملاحظہ فرمائیں:
..
” نئے سال کی سچی نظم ”
جانے کتنے ہی برس بیت گئے
ہر نئے سال کی آمد سے اُدھر
اپنے اس پیارے وطن کی خاطر
میں نے کچھ گیت لکھے
اور نظمیں بھی لکھی تھیں کئی یکجہتی پر
امن کے خواب بھی دیکھے تھے کئی
سال جب ختم ہوا
خواب سب چُور ہوئے
اور مجھ کو یہ لگا
میرا دیکھا یا لکھا
سب کا سب جھوٹ ہی تھا
پھر نئے سال پر دہراتا ہوں اپنا وہ عمل
ہے دعا میرے خدا اب کے برس !
امن کے خواب کی تعبیر بھیانک نہ بنا
میرے گیتوں کو فقط گیت ہی رکھ
ان کو نوحہ نہ بنا !
ہے دعا میرے خدا اب کے برس !!
مجھ کو جھوٹا نہ بنا ! ! !
(مسعود عابد اکیلوی)