پیر • 5 اکتوبر 2026ء

✦ منتخب غزلیں

علامہ جمیل مظہری کا یومِ پیدائش January 01, 1905 …


علامہ جمیل مظہری کا یومِ پیدائش
January 01, 1905

علامہ جمیل مظہری جن کا اصل نام سید کاظم علی تھا یکم جنوری سنہ 1905 کو پٹنہ کے محلہ مغل پورہ میں پیدا ہوئے تھے ۔ انہوں نے تعلیم پٹنہ کے علاوہ کلکتہ میں حاصل کی اور تلاش معاش میں کلکتہ کی خاک چھانی پھر پٹنہ یونیورسٹی کے شعبہ¿ اردو سے وابستہ ہوئے اور وہیں سے سبکدوش ہوئے ۔ 23 جولائی سنہ 1980 کو مظفر پور کے موضع بھیکن پور میں وفات پائی ۔

جمیل مظہری بنیادی طور پر نظموں کے شاعر ہیں لیکن وہاں بھی تغزل نے ان کا پیچھا نہیں چھوڑا ہے اسی لئے ان کی غزلوں میں بھی تشکیک کا غبار نظر آتا ہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے کافی تعداد میں مرثیے بھی لکھے ۔ ان کے شعری مجموعے ’عکس جمیل ‘٬’ فکر جمیل اور’ عرفان جمیل ‘ کے نام سے شائع ہوئے تھے ۔