پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

"صرف دوسروں کو معاف کرنا ہی کافی نہیں ہوتا۔۔۔…

"صرف دوسروں کو معاف کرنا ہی کافی نہیں ہوتا۔۔۔ ہمیں اپنے آپ کو بھی معاف کرنا ہوتا ہے۔۔ اُن تمام کاموں کے لیے جو ہم نہیں کر سکے، اور اُن تمام کاموں کے لیے بھی جو ہمیں کرنا چاہیے تھے۔۔۔"

"لوگ اُسی وقت کمینے بنتے ہیں جب وہ غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں، اور ہمارا کلچر ہی انھیں غیر محفوظ کرتا ہے۔۔ جو لوگ نوکری پیشہ ہیں، وہ بھی نوکری کھو دینے کے خوف میں رہتے ہیں اور جب آپ خوف زدہ ہو جائیں تو صرف اپنے بارے میں سوچنے لگتے ہیں اور پیسے کو خدا مان لیتے ہیں۔ افسوس! یہ سب ہمارے کلچر کا حصہ ہے۔۔"

"یقین کرو جب کوئی قریب المرگ ہوتا ہے تب اُسے پتہ چلتا ہے کہ یہ سب کتنا سچ ہے کہ۔۔ ہم سب کی ابتدا ایک ہے۔۔ جیسے پیدائش۔۔ ہم سب کی انتہا بھی ایک ہی ہے۔۔ جیسے موت۔۔ تو پھر ہم ایک دوسرے سے کتنے مختلف ہو سکتے ہیں۔۔"

"ابتدائے حیات میں جب ہم نوازائیدہ ہوتے ہیں، تو ہمیں زندہ رہنے کے لیے دوسروں کی ضرورت ہوتی ہے۔۔۔ اور اختتامِ زندگی میں بھی، زندہ رہنے کے لیے دوسروں کی ضرورت ہوتی ہے لیکن راز کی بات یہ ہے کہ ان دونوں انتہاؤں کے درمیان بھی ہمیں دوسروں کی ضرورت ہوتی ہے۔۔"

"رحمدل بنو۔۔۔ انسانیت کو ایک خاندان کے طور پر مضبوط کرو۔۔۔"

"ایک دوسرے سے محبت کرو یا فنا ہو جاؤ۔۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امریک صحافی 'مچ البام'(ؐMitch Albom) کی، اپنے استاد 'موری شوارٹز'(Morrie Schwartz) کے آخری دنوں کی باہمی بات چیت اور پُرخلوص یادوں پر مشتمل، نہایت عمدہ کتاب "Tuesday With Morrie" سے چند اقتباسات۔

اس یاداشت کا ترجمہ سعید نقوی صاحب نے "منگل والے" کے نام سے کیا ہے، جو اجمل کمال صاحب کے معروف رسالے "آج79" میں شامل ہے۔

Thanks Ajmal Kamal Sahib.

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2999357956961384