مسعود عابد میرے جذبوں کا سرمایہ ، پورا چاند اور …

مسعود عابد
میرے جذبوں کا سرمایہ ، پورا چاند اور آدھی رات
ساتھ ترا سونے پہ سہاگہ ، پورا چاند اور آدھی رات
تنہائی میں آگ لگانے جمنا تٹ پر جب جاؤں
تاج محل کا جھومتا سایہ ، پورا چاند اور آدھی رات
چمپا صندل اور رات کی رانی کا جادو کیا کہئے
سامنے ہو جب تہر چہرہ،پورا چاند اور آدھی رات