پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شکم کی آگ ہی ہوتی ہے اکثر قید کا باعث نظر آتا ہے ہ…

شکم کی آگ ہی ہوتی ہے اکثر قید کا باعث
نظر آتا ہے ہر طائر کو دانہ دام سے پہلے
..
عاؔجز_ماتوی کا یومِ ولادت
November 12, 1932
27؍ستمبر 2014ء کو کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے لکھنؤ میں انتقال کر گئے۔
منتخب اشعار
..
گل ہونے کو ہے چراغ مدھم ہوئی ہے لو
اے کاش کوئی ڈالدے روغن چراغ میں
—-
کہنا تو ہے مجھے حدیث غم حیات
لب کھولنے کی کاش اجازت زمانہ دے
—-
شکم کی آگ ہی ہوتی ہے اکثر قید کا باعث
نظر آتا ہے ہر طائر کو دانہ دام سے پہلے
—-
جمہوریت کا درس اگر چاہتے ہیں آپ
کوئی بھی سایہ دار شجر دیکھ لیجئے
—-
جس کی ادا ادا پہ ہو انسانیت کو ناز
مل جائے کاش ایسا بشر ڈھونڈتے ہیں ہم
—-
میں جن کو اپنا کہتا ہوں کب وہ مرے کام آتے ہیں
یہ سارا سنسار ہے سپنا سب جھوٹے رشتے ناطے ہیں
—-
درد مسلسل سے آہوں میں پیدا وہ تاثیر ہوئی
اکثر چارہ گروں کی حالت مجھ سے سوا گمبھیر ہوئی
—-
کیا کرشمہ ہے در اشک محبت اپنا
صدف چشم سے باہر نہیں آیا اب تک
—-
و میں نے دل کی اس سے لگائی تو ہے مگر
ڈر ہے یہ شمع غم کہیں دامن جلا نہ دے
—-
بیچ میں جب تک تھیں موجیں ان میں شورش تھی بہت
انتشار ان میں ہوا جب آ گئیں ساحل کے پاس
—-
جانے کب کس وقت کیا ہو جائے اسلوب غزل
اپنا لہجہ آپ بھی عاؔجز بدلتے جائیے
……………..