پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شفیق خلش پیار اچھّا نہ محبّت کا وبال اچّھا ہے ! …

شفیق خلش

پیار اچھّا نہ محبّت کا وبال اچّھا ہے !
جس سے پُوری ہو تمنّا، وہ کمال اچّھا ہے

ضُعف سے جوشِ محبّت میں زوال اچّھا ہے
مر مِٹے جانے کو ورنہ وہ جمال اچّھا ہے

گھر بَسائے ہُوئے مُدّت ہُوئی جن کو، اُن سے
اب بھی کیوں ویسی محبّت کا سوال اچّھا ہے

کُچھ سنبھلنے پہ گلَی پھر وہی لے جائے گا
دِل کا غم سے مِرے رہنا ہی نڈھال اچّھا ہے

شک نہ وعدے پہ ہمیں حُور و پَری کے، لیکن
سامنے اُس کے بَھلا کِس کا جمال اچّھا ہے

دِل کی خواہش کے بتانے پہ جواباّ اُس کا
ہم سے یہ کہنا کہ، تیری یہ مجال اچّھا ہے

کچھ تسلّی کے لئے اِس دلِ مُضطر کی خلِشؔ
رات بھر سونے کی راحت کا خیال اچّھا ہے

شفیق خلشؔ


Comments

One response to “شفیق خلش پیار اچھّا نہ محبّت کا وبال اچّھا ہے ! …”

  1. جامٍ جم سے میرا جامٍ سفال اچھا ہے۔ غالب

جواب دیں