
مجھے تیری محبت کا سہارا مل گیا ہوتا
اگر طوفاں نہیں آتا کنارا مل گیا ہوتا
نہ تھا منظور قسمت کو، نہ تھی مرضی بہاروں کی
نہیں تو اس گلستاں میں کمی تھی کیا نظاروں کی
میری نظروں کو بھی کوئی نظارہ مل گیا ہوتا
خوشی سے اپنی آنکھوں کو میں اشکوں سے بھگو لیتا
میرے بدلے تُو ہنس لے گی تیرے بدلے میں رو لیتا
مجھے اے کاش تیرا درد سارا مل گیا ہوتا
ملی ہے چاندنی دن کو، یہ اُن کی اپنی قسمت ہے
مجھے اپنے مقدر سے فقط اتنی شکایت ہے
مجھے ٹوٹا ہوا کوئی ستارا مل گیا ہوتا
نغمہ نگار : آنند بخشی۔۔!!
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔