پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

رفعت سلطان صاحب آج کی بات پِھر نہیں ہو گی یہ ملاق…

رفعت سلطان صاحب

آج کی بات پِھر نہیں ہو گی
یہ ملاقات پِھر نہیں ہو گی
ایسے بادل تو پِھر بھی آئیں گے
ایسی برسات پِھر نہیں ہو گی
رات ان کو بھی یوں ہُوا محسوس
جیسے یہ رات پِھر نہیں ہو گی
اک نظَر مُڑ کے دیکھنے والے
کیا یہ خیرات پِھر نہیں ہو گی
….
رفعت سلطان صاحب معروف روحانی بزرگ سلطان باہو رح کے خانوادے سے تعلق رکھتے ہیں ان کےمعروف اشعار۔۔۔۔جو بہت سے”محقق” فَیض احمد فَیض یا اپنے کسی من پسند شاعر سے زبردستی منسوب کر دیتے ہیں۔۔
صاحبزادہ رفعت سلطان کا انتقال 2007 میں ہُوا ۔۔ان کی بیش قیمت شاعری ریختہ پر بھی یقیناً ہو گی۔
(حکیم خلیق الرحمٰن)


Comments

7 responses to “رفعت سلطان صاحب آج کی بات پِھر نہیں ہو گی یہ ملاق…”

  1. چاند نکلا تھا مگر رات نا تھی پہلی سی
    یہ ملاقات، ملاقات نا تھی پہلی سی
    جی خوش تو ھوا آج ترے ملنے سے
    یہ الگ بات وہ بات نا تھی پہلی سی

  2. اک نظر مڑ کے دیکھنے والے کیا یہ خیرات پھر نہیں ھو گی واہ واہ واہ

جواب دیں