پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

چاند سے چہرے کا صدقہ بھی اُتارا کیجے مشورہ ہے یہ م…


چاند سے چہرے کا صدقہ بھی اُتارا کیجے
مشورہ ہے یہ میری جان! گوارا کیجے

ہم تُمہیں ایک نَظَر بھی نہیں اچھّے لگتے
ارے کیجئے جان یہی بات دوبارا کیجے

روشنی دِن کی اندھیروں میں سِمَٹ جاتی ہے
گھر کے آنگن میں نہ یُوں بال سنوارا کیجے

ہم تو یہ جان ہتھیلی پہ لئے پِھرتے ہیں
بَس کِسی دِن ہمیں ہلکا سا اِشارا کیجے

آپ تو مَحل نشِیں نرم مُلائم سے ہیں
جھونپڑی ہے یہ غریبوں کی گُزارا کیجے

ہم تو راہوں میں لیے پھرتے ہیں کاسہِ دِل
حال کیسا ہے کِسی روز نظارا کیجے۔۔۔!

شاعر افضل عاجز
آواز رفاقت علیخاں


Comments

One response to “چاند سے چہرے کا صدقہ بھی اُتارا کیجے مشورہ ہے یہ م…”

جواب دیں