
دشتِ تنہائی میں اے جانِ جہاں لرزاں ہیں
تیری آواز کے سائے ___ تیرے ہونٹوں کے سراب
دشتِ تنہائی میں دوری کے خس و خاک تلے
کھل رہے ہیں ترے پہلو کے سمن اور گلاب
اُٹھ رہی ہے کہیں قربت سے تری سانس کی آنچ
اپنی خوشبو میں سلگتی ہوئی
مدھم مدھم
دور اُفق پار چمکتی ہوئی
قطرہ قطرہ
گر رہی رہے تری دلدار نظر کی شبنم
اِس قدر پیار سے اے جانِ جہاں رکھا ہے
دل کے رخسار پہ اِس وقت تری یاد نے ہاتھ
یوں گماں ہوتا ہے گرچہ ہے ابھی صبحِ فراق
ڈھل گیا ہجر کا دن ___ آ بھی گئی وصل کی رات
_____________
فیض احمد فیض۔۔۔۔!!!
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔