دل میں پوشیدہ تپ عشق بتاں رکھتے ہیں امام بخش ناسخ…
دل میں پوشیدہ تپ عشق بتاں رکھتے ہیں
امام بخش ناسخ
دل میں پوشیدہ تپ عشق بتاں رکھتے ہیں
آگ ہم سنگ کی مانند نہاں رکھتے ہیں
تازگی ہے سخن کہنہ میں یہ بعد وفات
لوگ اکثر مرے جینے کا گماں رکھتے ہیں
بھا گئی کون سی وہ بات بتوں کی ورنہ …
