منگل • 6 اکتوبر 2026ء

✦ منتخب غزلیں

جو خوش نصیب تیرے عشق میں خراب ہوئے بہ اعتبار حقی…

جو خوش نصیب تیرے عشق میں خراب ہوئے
بہ اعتبار حقیقت وہ کامیاب ہوئے

غم دوام کے اسرار بے نقاب ہوئے
یہ چند جرعے کہاں تک اثر مآب ہوئے

مری نگاہ میں وہ جلوے سحر کار نہیں
جو جلوے عام نگاہوں میں بے نقاب ہوئے

چلا میں ان کا تصور کئے ہوئے جس وقت
جو ذرے راہ میں آئے وہ آفتاب ہوئے

… More