پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

دانیال طریر کا یومِ وفات July 31, 2015 بہت اچھے ش…

دانیال طریر کا یومِ وفات
July 31, 2015

بہت اچھے شاعر دانیال طریر آج کے دن کینسر کے موذی مرض سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے ۔ اللٰہ پاک ان کی مغفرت فرمائیں اور جنت میں اعلٰی مقام عطا فرمائیں۔ ان کی ایک نظم تمام احباب کے ذوق، مطالعہ کیلئے پیش کی جا رہی ہے
نظم: خدا مری نظم کیوں پڑھے گا
غنودگی اب غنودہ تر ہے
فلک کے کھیتوں میں خامشی ہے
نئے ستارے اُگانے والے کسان کو نیند کی پڑی ہے
ضعیف و بیمار چاند شب کی مہیب وسعت میں کھو چکا ہے
مگر مری نظم مرنے والوں کا ماجرا ہے
جو گھر سے نکلے تو روشنی کی تلاش میں تھے
پلٹ کے آئے تو سانس کی لو بجھی ہوئی تھی
یہ بند بوری میں کیا ہے بھائی
جو گھر کی دہلیز پر پڑی ہے
زمین قبروں سے بھر گئی ہے
حسن ! تمہارے تمام کوزے لہو لہو ہیں
عطا ! تمہارے تمام چشموں میں لوتھڑے ہیں
یہ قصۂ حور ہے نہ ذکرِ مئے مقدس
مگس کی قے کا نہ دودھ نہروں کا تذکرہ ہے
نہ اس میں باغِ بہشت میں اُڑتے پھرنے والا کوئی کبوتر
نہ کونج کوئی
نہ اس میں منبر، نہ صف بہ صف با وضو نمازی

نہ مسجدوں والی گونج کوئی
اذاں نہیں ہے نہ مصرعہ ء عطر دار کوئی
سڑاند ہے اور غبار آلود راستے ہیں
نظر پہ چھاتا، دلوں تک آتا گھنا دھواں ہے
فرشتگاں کی طرف دھواں کس طرح بڑھے گا

خدا مری نظم کیوں پڑھے گا؟


Comments

3 responses to “دانیال طریر کا یومِ وفات July 31, 2015 بہت اچھے ش…”

  1. Kitni umar thi inki, im really very sad, he was incredible, great talent, Allah pak maghfirat kre aameen

جواب دیں