پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

حیاتیاتی طور پر جس ماں نے ھمیں زندگی دی، اس کے ساتھ ھمارا تعلق کبھی بھی مکمل طور…

حیاتیاتی طور پر جس ماں نے ھمیں زندگی دی، اس کے ساتھ ھمارا تعلق کبھی بھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوتا، حتیٰ کہ پیدائش کے بعد بھی نہیں۔ حمل کے دوران ماں اور بچے کے درمیان خلیات کا دو طرفہ تبادلہ ہوتا ہے، جسے ماں اور جنین کی مائیکروکائمیرازم (maternal-fetal microchimerism) کہا جاتا ہے- اِس عمل میں ماں کے خلیات، نال (placenta) کے ذریعے بچے کے جسم میں منتقل ہو جاتے ہیں اور پیدائش کے بعد بھی باقی رہتے ہیں- مشاہدات و مطالعات میں صحت مند بالغ افراد کے خون میں ماں کا ڈی این اے یا ماں سے آئے ہوئے خلیات پائے گئے ہیں، جن میں لمفوسائٹس، مونو سائٹس/میکروفیجز اور این کے (NK) خلیات شامل ہیں- تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یہ خلیات جسم کے مختلف حصوں میں پائے جاتے ہیں اور یہ اولاد کے مدافعتی نظام کی نشوونما پر اثر انداز ہوتے ہیں اور تحقیقی جائزے سے ہی پتہ چلتا ہے کہ اسٹیم سیلز نہ صرف حمل کے دوران بلکہ دودھ پلانے کے دوران بھی منتقل ہوتے ہیں اور نومولود کے مدافعتی نظام کی نشوونما میں فعال کردار ادا کرتے ہیں، اگرچہ ان کے طویل مدتی اثرات پر ابھی تحقیق جاری ہے- لہٰذا ماں کو قریب محسوس کرنا محض تصور نہیں بلکہ ایک جسمانی حقیقت ہے، وہ کبھی مکمل طور پر ھم سے جدا نہیں ہوتی بلکہ کسی نہ کسی حد تک ھمارے اندر زندہ رہتی ہے تاکہ اندر سے ھماری حفاظت کرتی رہے-

منتخب



Source