حقِیقت کا اگر افسانہ بن جائے تو کیا کیجے
گَلے مِل کر بھی وہ بیگانہ بن جائے تو کیا کیجے
ہمیں سو بار ترکِ مے کشی منظُور ہے لیکن
نظر اُس کی اگر میخانہ بن جائے تو کیا کیجے
نظر آتا ہے سجدے میں جو اکثر شیخ صاحب کو
وہ جلوہ جلوۂ جانانہ بن جائے تو کیا کیجے
تِرے مِلنے سے جو مُجھ کو ہمیشہ منع کرتا ہے
اگر وہ بھی تِرا دیوانہ بن جائے تو کیا کیجے
خُدا کا گھر سمجھ رکّھا ہے اب تک ہم نے جِس دِل کو
قتیلؔ اُس میں بھی اِک بُتخانہ بن جائے تو کیا کیجے۔۔۔!
کلام قتیلؔ شفائ
آواز نصرت فتح علیخاں
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔