
جِن گلِين ميں پہلے ديکھیں لوگن کی رنگ رلِیاں تھیں
پِھر دیکھا تو اُن لوگن بِن سُونی پڑی وہ گلِیاں تھیں
اکھّیاں اساں دی ڈھُونڈی اونہاں نُوں ہاۓ وہ کِتے لوگ گۓ
جِن کے مُکھ سَوسن پیارے گلّاں لگدی دِل کو بھلِیاں تھیں
ایسی انکھیاں میچے پڑے ہیں کروٹ بھی نہیں لے سکدے
جن کی چالیں البیلی اور چلنے میں چھَل بلِیاں تھیں
خاک کا اُن کا بِستر ہے اور سر کے نیچے پتھّر ہے
ہائے وہ شکلیں پیاری پیاری کِس کِس چاؤ سے پلِیاں تھیں
جانا ہے تو آنا نہیں ہے آنا ہے سو جانا ہے
جب یہ وہ سُن لیتے تھے تو پڑیں کیا کھلبلِیاں تھیں
تلخی اُٹھائی موت کے چکھّے خاک سب اُن کو چاٹ گئی
جِن کی باتیں میٹھی میٹھی مصری کی سی ڈلِیاں تھیں
روز بہاراں لُوٹتے تھے وہ جا جا کر جِن باگن میں
شوقِ رنگ اب جو دیکھا واں نا پھُول ہیں اور نا کلِیاں تھیں۔۔۔!
بہادر شاہ ظفرؔ
آواز ٹینا ثانی
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔