آج کا لفظ
نصاب: پڑھائی کا کورس، گنجینہ تعلیم، جانچ، تول، معیار، کسوٹی
…….
کچھ زندگی کی وجہ سمجھ میں نہ آ سکی
سوچوں کا اک نصاب لیے بھاگتے رہے
آشفتہ چنگیزی
…….
عجیب الجھنوں میں اب کے ساعتیں گزر گئیں
نصاب یاد بھی نہیں اور امتحان آ گیا
سلیم کوثر
…..
اب شبانہؔ مرے لیے وہ شخص
ایک بھولے نصاب جیسا ہے
شبانہ یوسف
…….
اسے چھوا ہی نہیں جو مری کتاب میں تھا
وہی پڑھایا گیا مجھ کو جو نصاب میں تھا
وکاس شرما راز
….
پتہ چلا کہ وہی ہے نصاب سے باہر
مشقتوں سے جو میں نے کتاب ازبر کی
محمد اعظم
…….
بشکریہ ریختہ روزن

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔