پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

#تیرے_عشق_میں #از_اقراء_خان #قسط_نمبر_15 #حصہ…

#تیرے_عشق_میں
#از_اقراء_خان
#قسط_نمبر_15
#حصہ_اول

"یہ عشق نہیں آسان بس اتنا سمجھ لیجیے
کہ اک آگ کا دریا ہے اور اس میں ڈوب کے جانا ہے”

پکارئیں ، صدائیں، منتیں، فریادیں سب کچھ کر رہا تھا وہ
اس سے بات کرنے کے لیے آج وہ ایک پاگل عاشق بن چکا تھا ۔۔
جس نے اپنے ہاتھوں سے اپنی محبت کو شک کی دیوار میں کچل دیا ۔۔ وہ اسے کھونا نہیں چاہتا تھا جب جب اسے دیکھتا تو یوں لگتا جیسے اسے پہلی بار دیکھ رہا ہو مگر زندگی نے ان دونوں کو ایک ایسے موڑ پر لاکر کھڑا کر دیا جہاں فاصلے زیادہ ہو گئے اور آخر جدائی طہہ پائی وشمہ نے دل پر جبر رکھتے ہوے اپنی محبت کو عشق کی آگ میں جلتا ہوا چھوڑ کر اگے بڑھ گئ۔۔اسے آگے جانا تھا بہت آگے اپنے سپنوں کے لیے تمناوں کے رنگ لانے کے لیے جانا تھا اکلوتی اولاد تھی وہ ولید احمد کی ۔۔اسکے بڑھاپے کا واحد سہارا تھی پھر کیسے ناں وہ جاتی ۔۔اپنے بابا کے لیے اپنی امی کو خوشیاں دینے کے لیے اسے جانا تھا اور ۔۔
جو اسے ذلیل کیا گیا ۔۔بڑی محفل میں اسکی عزت اچھالی گئ ۔۔
اپنے آپ کو ثابت کرنے کے لیے جانا تھا ۔۔
اشعر وہی ناکام عاشقوں کی طرح گھٹنے زمین پر گھراے بے سہاروں کی طرح بیٹھا تھا ۔۔ اور صدائیں دے رہا تھا اسے ۔۔
وشمہ۔۔وشمہ۔۔پلہز ایک دفعہ تو میری بات سن لو۔
اسکی آواز میں درد تھا لرزا دینے والا کپ کپی طاری کر دینے والا درد
درد ایک سور پھونکنے کی مانند ہوتا ہے جس کی ۔۔آواز ۔۔روح کو تڑپا دینے والی ہوتی ۔۔۔جسم کے ۔۔ہر اعضاء میں ۔۔۔درد دینے والی آواز جو صرف دو محبت کرنے والے ہی سن سکتے ہیں اور برداشت کر سکتے ہیں

وشمہ بس ایک دفعہ مجھے بتانے دو ۔۔۔کہ میں تمھیں کس قدر پیار کرتا ہوں
وہ وہی تھا ۔۔۔رو رہا تھا ۔۔اسکی محبت ۔۔اسے چھوڑ کر جا چکی تھی
آخر کب تک وہ شک کی دیوار میں اور پیستی ۔۔
کہ اشعر کے سامنے کوئی کھڑا ۔۔ہوا

اشعر ۔۔۔جیسے زریاب نے کہا ۔اشعر فورا اس کے گلے لپٹ گیا ۔۔

چلی گئ ۔۔۔وہ مجھے چھوڑ کر زریاب ۔۔میری محبت مجھے چھوڑ کر چلی گئ ۔۔
کیوں میرے ساتھ ہی ایسا کیوں ہوتا ہے میں جن سے پیار کرتا ہوں وہ مجھے چھوڑ کر کیوں چلے جاتے ہیں ۔
میں۔۔۔۔نے اسے بہت درد دیا ۔۔اس پر یقین نہیں کیا ۔۔اسکو اتنی باتیں سنائی ۔۔زریاب ۔میں اس سے معاف مانگنا چاہتا ہوں ۔۔

زریاب خاموش تھا ۔۔بلکل خاموش کیا کہتا ۔۔اسے کیا کہہ کر اسے دلاسا دیتا؟ کہ اسکی محبت اسے واپس مل جاے گی ۔۔یہ کھیل تو نہیں تھا نہ ۔۔کہ جب جب جی آیا ۔۔محبت محبت کھیل لیا ۔۔یہ تو بڑا نازک مرحلہ ہے جس میں جزبات ۔احساسات ۔۔اور دلوں میں بسی محبت پائی جاتی ہے ۔

چ۔۔۔چلو۔۔گاڑی میں بیٹھو ۔۔زریاب ۔۔آج اپنے دوست کو سہارا دے رہا تھا ۔۔
اسکی حالت ہی ۔۔کچھ ایسی تھی

******************

رہنے دیں ۔۔بابا جی ۔۔اسے اکیلا چھوڑ دے ۔۔
زریاب نے بابا جی کو روکا ۔۔جو اشعر کے کمرے کی طرف روانہ ہونے لگا تھا ۔۔
اسکا درد ایسا تھا ۔۔کہ سب کے دلوں میں تڑپ پیدا ہو گئ ۔۔
سارے گھر کی دیواریں خاموش ہو گئ ۔۔تھی ۔۔بس ہلکی سے سسکیوں کے جو ہر کوئی بھر رہا تھا ۔۔اشعر کا درد ہی کچھ ایسا تھا

لیکن بیٹا ۔۔

رہنے دیں رونے دے اسے اگر آج ایسے روک لیا تو ساری زندگی تڑپے روے گا ۔۔بہتر ہے ناں آج اپنے آپ کو محبت کے کھٹ گرے میں کھڑا کر لے ۔۔

وہ رو رہا تھا بہت رو رہا تھا آج اشعر گیکانی صرف او صرف اپنی محبت کے لیے رو رہا تھا وہ اپنے آپ کو دنیا کا سب سے بڑا بدنصیب شخص تصور کر رہا تھا جس نے صرف اناء کی خاطر اپنی محبت کو اپنے بہت دور کر دیا ۔
وہ اپنے آپ کو آج پھر ایک بار تنہا اور ہارا ہوا محسوس کر رہا تھا وہ محبت خرتا تھا وشمہ سے بہت محبت پھر وہ کیسے اپنی محبت کے ساتھ ایسا کر سکتا تھا

وہ بھی تو رو رہی تھی نہ صرف او صرف میری وجہ سے اسکا کیا قصور تھا کہ اس نے اشعر گیلانی سے محبت کی تھی تو میں بھی اسی قابل ہوں جو میرے ساتھ ہو رہا ہے یہی میری سز ہے کہ میں وشمہ کی یاد میں پل پل تڑپوں
اب کی بار وہ گھٹنوں میں چھپاے سسکیوں سے رو رہا تھا
واقعی آج اشع گیلانی ٹوٹ چکا تھا ۔۔پوری طرح ۔۔

(دو ہفتے بعد)

وہ بھی ایسے ہی تھی ۔۔ٹوٹی ہوئی ۔۔۔دل کے ہاتھوں مجبور تھی وہ ۔ اسکے دل میں ایک شخص کا تصور تھا ۔۔اشعر گیلانی کا ۔۔
وہ ہر روز ۔۔ہر پل اسی غم ۔۔میں تڑپتی اشعر کی آخری دفعہ ۔۔وہ آوازیں اسکے دل میں ایک بے چینی پیدا کر دیتی ۔۔
وہ ناچاہتے ہوے بھی اس سے نفرت نہیں کر سکتی تھی اور نہ ہی کیسی اور سے محبت ۔کیوں دل تو ۔۔اسکا ۔۔ایک شخص کے پاس تھا ۔۔
روح چین سب کچھ ۔۔۔اشعر گیلانی کا تھا ۔۔
وہ صرف ۔۔امرائیکہ اپنی پڑھائی کے لیے گئ تھی لائیق تو آگے تھی اسلیے ۔۔وہاں سب اسکی قابلیت پر فخر کرتے تھے ۔۔

یہ عشق کی لگی ہے ۔۔اسے کون بجاے گا ۔۔
گر بج بھی گئ ۔۔کوئی اسے نہیں مٹاے گا ۔۔

اشعر ۔۔۔۔اب غم سم ۔۔۔سا ۔۔رہنے لگا تھا خود کو ۔۔اس نے دنیا سے الگ کر لیا تھا ۔۔

وشمہ کے جانے کے بعد اس نے کوئی اور سیکرٹری نہیں رکھی ۔۔
کیونکہ وہ کیسی کو اسکی جگہ نہیں دینا چاہتا تھا ۔۔
کیسی کو بھی نہیں ۔۔دل میں بھی نہیں ۔

سر کہاں رکھنے ہیں یہ
آدمی ہاتھوں میں گلاب کے پھولوں کے گل دستہ لیے کھڑا تھا

اشعر نے نرمی کا۔مظاہرہ کیا اور کہا ۔
یہ جو سامنے کیبن ہیں ناں اسپر لگا دیں

اور وہ کیبن وشمہ کی تھی ۔۔اسے اسکی ہر چیز۔۔ے محبت تھی

اسکے ہاتھ کی بنی ۔بلیک کافی سے لے کر سب کچھ ۔۔
ہر جگہ ہر چیز میں وشمہ ولہد کی یادیں تھی

(سر آپکو پتا ہے مجھے گلاب کے پھول اتنے پسند ہیں اتنے کے بتا نہیں سکتی ۔۔)

اسے وشمہ۔کی بات بے اختیار یاد آگئ ۔

” میرے بعد کس کو ستاو گے
"مجھے کس طرح سے مٹاو گے ۔

وہ وشمہ کو اپنے سے الگ نہیں کر سکت تھا اور نہ ہی کبھی اسےبھول سکتا تھا ۔۔

زریاب ۔۔ایک دفعہ ۔۔خدا کے لیے ایک دفعہ مجھے اشعر سے مل لینے دو

کیا ۔کہو ۔۔گی اسے ۔۔
بتاو ۔کیا کہو ۔گی ۔۔
ساری زندگی تو تم نے اسکی برباد کر دی ۔اب کیا ۔معافی ما نگنی ہو
شرم آنی چاہیے تمھیں

دیکھو۔۔۔زریاب میرئ بات سمجھو ۔۔ مجھے نہیں پتا تھس کہ علینہ۔اس کنزہ کی بہن ہے ۔
اگر مجھے پتا ہوتا اسنے اشعر کے ساتھ یہ کرنا تھا

دفعہ ہو جاو رمھیں کیا لگتا ہے ۔۔
اشعر تم سے بولے گا

میں نے بہت مشکل سے اسے اسے ٹھیک کیا ہے ۔۔

دہ۔۔ہفتے تھے اشر کو صیح کرنے کیےب۔
ااچھا ۔۔
چلی جاو یہاں سے

جاری ہے