پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

#تیرے_عشق_میں #از_اقراء_خان #قسط_نمبر_14 #حصہ…

#تیرے_عشق_میں
#از_اقراء_خان
#قسط_نمبر_14
#حصہ_اول

بے سہاروں کی طرح وہ چل رہی تھی اسے نہیں ہوش تھی کہ راستے میں کون کون اسے دیکھ رہا ہے ۔۔وہ پوری طرح ٹوٹ چکی تھی اندر ہی اندر بکھیر چکی تھی ۔۔ آج اسکی عزت کا تماشہ سب کے سامنے بنا دیا گیا
جا وشمہ ولید کیا عزت رہ گئ تیری سب لوگوں کے سامنے
یہ تھی تیری محبت جس نے تمھیں سب کے سامنے ٹھکرا دیا ۔۔
اسکی سسکیاں فضا میں گونج رہی تھی ۔۔۔لیکن آج اسکو کوئی سہارا دینے والا نہیں تھا ۔۔
کیوں ۔۔کیوں ایسا ہوا ۔۔اسکے لبوں پر نا چاہتے ہوے بھی شکوے بھر آے ۔۔
میں جوکر نہیں تھی اشر میں ہسناے والا پتلا نہیم تھی ۔۔
لیکن میں جوکر بنی صرف تمھارے لیے ۔۔
تاکہ تمھیں ہسا سکوں تمھارے چہرے پر مسکراہٹ لا سکوں ۔۔
واقعی اشر صیح کہا ۔۔تھا تم نے اگر ۔۔میں پوری زندگی بھی ایڑھیاں رگڑ لوں تو تمھارے جیسی نہیں بن سکوں گی ۔
میں نے اپنی اوقات سے بڑھ کر خواب سجا لیے تھے
اور آخر میں اسکا انجام مل ہی گیا ۔
سب کے سامنے آج میری عزت کو تار تار کر دیا ۔۔گیا
میں کیا اتنی بری ہوں
اب وہ زور و قطار رونے لگی ۔۔تھی
کہ اسکے فون کی اچانک گھنٹی بجی
ابا کا فون

اس نے جلدی سے اپنے آنسو صاف کیے اور فون اٹھایا

اسلام و علیکم ابا
اس نے درد کو چھپاتے ہوے کہا
و علیکم اسلام بیٹا
یہ زرا اپنی ماں سے بات کرنا ۔۔
پتا نہیں کہہ رہی ہے کہ میرا دل بہت گھبرا رہا ہے جیسے تمھیں کیسی نے چوٹ پہنچائی ہو
بیٹا سب کچھ ٹھیک تو ہے ناں
جیسے ولید احمد

نے کہا وشمہ کا دل پھٹ مانوں اسکا دل میں ایسی درد ہوئی جو خود ۔۔شائد ۔۔برداشت نہ کر پائی کیسے
بتا دیتی وہ ۔۔۔
کہ ہاں اماں تیری گڑیا ۔۔آج بکھیر گئ ماں ۔۔وہ اپنے آپ کو سچا ثابت نہیں کر پائی
(جب جب اٹھا رے مجھ پہ سوال مائی تیری چونریاں لہرائی)
لیکن اس نے ایسا نہیں کیا ۔وہ وشمہ تھی درد کو ہس کر پی جانے والی ۔۔
آج بھی اس نے زہر کا گونٹ پیا ۔۔
اور ہس کر اپنی ماں کو کہا
امی آپ کیوں پریشان ہیں میں بلکل ٹھیک ہوں
جیسے وشمہ نے کہا
ثریا بیگم کی سانس میں سانس
ہاے میں صدقے جاواں ۔۔میری گڑیا ۔۔شکر ہے ٹھیک ہے پتا نہئں پھر بھی مجھے عجیب سا لگ رہا ہے
آخر ماں تھی ۔وہ ۔۔ماں کو کیسے پتا نہ چلتا ۔۔یہ رشتہ ہی کچھ ایسا ہوتا ۔۔ہے بچے کہ منہ سے ایک
آہ نکلتی ہے تو ماں کہ منہ سے سو دفعہ ۔
اپنی اولاد ۔۔پر جان لوٹا دینے والا ۔۔پیار ۔۔یہ سب ماں دیتی ہے
ن۔۔۔ن نہیں ماں آپکی گڑیا ٹھیک ہے ۔۔
اس نے یہ کہتے ہوے فون بند کیا
جیسے اس نے فون بند کیا
وہ وہی ۔سڑک پر گھٹنے گرا دیے اس میں ہمت ہی نہیں رہی تھی کہ وہ آگے اور چل سکے
وہ اونچی اونچی ۔۔صدائیں لگا رہی تھی ۔۔
میں نے کچھ نہیں کیا ۔۔
میں سچی ہوں ۔۔کیوں کوئی میرے ساتھ ایسا کر سکتا ہے
وہ بچوں کی طرح رو رہی تھی وہ خود خو قابو میں نہ رکھ سکی
*******************

واہ ۔۔واہ ۔۔اشعر واہ ۔۔
واقعی ۔۔یار آج تم نے ثابت کر دیا کہ تم محبت کرنے کے لائق نہیں ہو ۔
زریاب ۔۔جیسے علیزے نے کہا ۔۔
زریاب نے علیزے کو بولنے سے منع کر دیا
علیزے پلیز کچھ مت بولنا ۔۔
سب لوگ جا چکے تھے لیکن اشعر وہی تھا ۔۔اور زریاب بھی علیزے بھی وہی تھے

اشعر چیر پر بیٹھا دونوں ہاتھ باندھے ہوے بس ایک گہری سوچ میں تھا ۔۔
اسے بسر بار وشمہ کا چہرہ نظر آرہا تھا ۔۔
کہ زریاب کی طنزا بجی تالیوں نے اسکو گہری سوچ سے بیدار کیا

بلکل صیح کیا تم نے میرے یار میں تو کہتا ہوں ۔ہمیں اسے اور ذلیل کرنا چاہیے تھا
کیوں علیزے ۔صیح کہہ رہا ہوں نا میں
دو ٹکے کی لڑکی ۔۔کیسے اشعر گیلانی سے محبت کر سکتی ہے

ڈوب مرو ۔۔اشعر ۔۔تم ۔۔کیسے تم نے آج اسے در در کی ٹھوکرے کھانے کے لیے چھوڑ دیا
مجھے شرم آتی ہے تمھیں اپنا دوست کہتے ہوے
کیسے ۔۔
کیسے تم اپنی محبت کے ساتھ کر سکتے ہو

زریاب اس نے جو کیا ۔۔وہ کم تھا اشعر نے غصے سے کہا ۔۔

بس یہی ۔یہی بات تمھاری سب سے بڑی کمزوری ہے ۔اچھا ۔۔تمھیں یقین ہے کہ یہ وشمہ ایسا کر سکتی ہے ۔
بولو ۔۔
خاموش کیوں ہو ۔۔
کیا تمھیں یقین ہے کہ وہ ایسا کر سکتی ہے ۔
ار اسکی آنکھوں مین دیکھنا تھا وہ جذبا کیسے اس نے تیاری کی تھی
میں آنکھ بند کر کے کہہ سکتا ہوں یہ وشمہ کی نہیں کیسی اور نے چال چلی ہے
جیسے
زریاب نے کہا
علیزے گھبر گئ اسکی پیشانی ہی پیسنے کی دھارئیں ٹپکنے لگی

بس کر دو زریاب ۔۔تم تو ویسے ہی وشمہ کی سائیڈ لیتے رہتے ہو

کیا کرتا اشعر ۔۔اسکو پھولوں کے ہار پہنتا ۔۔اس نے اتنی گھٹیا حرکت کی
اور تم اشعر کو قصور وار ٹھہرا رہے ہوں

ہاں میں وشمہ کی سائیڈ لیتا ہوں کیونکہ وہ ایک سچی عاشق ہے ۔
میں نے اسکی آنکھوں میں اشعر کے لیے پیار دیکھا ہے سچا پیار ۔۔
اور ہاں اشعر ہی قصور وار ہے اسکی محبت کا ۔
اشعر
اس سے پہلے بہت دیر ہو جاے ۔۔وقت کو سنبھال لے
کیونکہ محبت صرف ایک دفعہ ہوتی ہے
زریاب نے کہا
اور وہاں سے چلا گیا ۔۔

علیزے اور زریاب کئ جانے پر
اشعر نے سب چیزوب کو تحس نہیس کر دیا وہ زور زور سے چلانے لگا

کیوں وشمہ ۔۔۔۔۔
کیوں تم نے ایسا کیا ۔۔
اشعر گیلانی تم سے محبت کرتا ہے پھر تم نے ایسا کیوں کیا

یہ کیسی محبت تھی ۔۔

(اگر تم مجھے کہی ملے ناں تو میں مار دوں گی جان سے )
محفل میں تیری ہم نا رہے جو غم تو نہیں ہے۔۔۔۔۔۔
(سر ہاں مجھے بنانی آتی ہے بلیک کافی
یہ کونسی مشکل ہے ایک کپ بنانی ہو تو 5 چمچ پتی کے اگر ڈارک بلیک کافی چاہیے ہو تو 5 اور ڈال دے)
وشمہ کی یادیں اشعر کو اپنے لپیٹے میں لیے ہوے تھی ۔۔

**********************
رانیہ میں بہت بری ہوں یار
بہت بری ۔۔دیکھو ۔۔میرے ساتھ کیا ہو گیا
چپ ہو جاو وشمک صبر رکھو
جس نے بھی کیا ہے ناں تمھارے ساتھ اللہ ضرور اسے صلہ دے گا اسکا
کیسے چپ کر جاوں یار ۔۔اس کمبخت دل ۔۔اس پر مر مٹ بیٹھا تھا ۔
میں کیسے اپنی اوقات بھول گئ ۔۔
ہاں ۔۔
میں ایک میڈل کلاس سے ہوں لیکن ۔۔کیا ۔۔میڈل کلاس لوگوں کو ہائی کلاس کے لوگوں سے محبت نہیں ہو سکتی
یہ تو ایک فطری جذبہ ہے ناں ۔
محبت میں شک کیوں پیدا ہو جاتا ہے ۔۔
رانیہ
بتاو ۔۔مجھے
کیوں ۔۔ظالم کوگ محبت کو گناہ سمجھتے ہیں اور ہاتھ دھو کر پیچھے پڑ جاتے ہیں
میں ۔کیسے دلاسا دے دوں خود کہ
اشعر گیلانی میری زندگی میں نہیں تھا ۔۔
رانیہ
بتاو مجھے وہ چلا رہی تھی ۔۔اپنی محبت کے آگے اسنے گھٹنے ٹیک دیے
یہ کہتے کہتے وہ بے ہوش ہو گئ ۔۔رانیہ جلدی سے فون کی طرف بھاگی

*************************

علینہ ۔۔خوش ہو گئ ۔۔
علہزے نے مسکراتے ہوے کہا ۔۔
بہت ۔۔زیادہ خوش علیزے ۔۔تھینک یو سو مچ ۔۔

ارے اس میں تھیکنس والی کیا بات ہے ۔۔۔
تم محبت کرتی ہو اشعر سے ۔۔وہ وشمہ ۔۔کیا تھی ۔
کیا کہا علیزے تم نے ۔۔
علیزے چونکی
کیوں کیا ہوا ہے ۔۔

میں نے کہا کہ تم اشعر سے محبت کرتی ہو۔

محبت ۔ہاہہاہہاہہاہہاہایا
وہ بھی اشعر سے جیسے علینہ نے کہا
اعلیزے گھبرائی اسکے طہرے کے تاثرات بدل گئ

*سب قارئین اپنی اپنی راے دیں ۔۔