پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

#تیرے_عشق_میں #از_اقراء_خان #قسط_نمبر_14 #حصہ…

#تیرے_عشق_میں
#از_اقراء_خان
#قسط_نمبر_14
#حصہ_دوم

ہاں تم اشعر سے محبت نہیں کرتی جیسے علیزے نے علینہ کی بات سنی مانوں اسکے دل میں لرزا طاری ہو گیا ہو ۔کیا یہ جو کہہ رہی تھی کہی سچ تو نہیں ارے نہیں ۔۔۔۔وہ اشعر سے بہت پیار کرتی ہے لگتا مذاق کر رہی ہو گی
علینہ اب فون بند کر چکی تھی اسے کیسی ضروری کام سے باہر جانا تھا

**********************
میں نے تمھارا بدلہ لے لیا کنزہ تمھاری بہن نے تمھارے قاتل کو آج اتنا تڑپایا ہے جتنا تم تڑپی تھی اسکے پیار میں ۔۔اب تم دیکھتی جاو ۔۔ایسا حشر کروں گی میں اسکا کہ ساری زندگی اٹھنے کے قابل نہیں رہے گا ۔۔ اس اشعر گیلانی کو تڑپا تڑپا کر نہ مارا نہ ۔۔تو میرا نام بھی علینہ ابراھیم نہیں ۔۔
وہ قبر کے سامنے کھڑی اپنے دل میں چھپی نفرت بیان کر رہی تھی ایک ایسی آگ اس کے دل میں تھی جو ہمیشہ اسے انتقام لینے پر مجبور کر دیتی

یہ سازشیں ۔۔انسانی زندگی کا اب ایک ناقابل فراموش حصہ بن چکی ہیں اس دنیا میں سب لوگ اپنے اپنوں کے خلاف سازشیں کرتے ہیں انھیں برباد کرنے کے لیے کیسی بھی حد تک جا سکتے ہیں ۔۔
کیونکہ دھوکہ مکاری ۔۔نقلی چہرہ ۔۔یہ سب انسانی زندگی کی فطرت میں شامل ہو چکی ہیں

صاحب اٹھیے ۔۔۔۔۔اٹھیے ۔۔کچھ کھا لیجیے
بابا جی نے اشعر کو سہارا دیا ۔۔جو پچھلے دو دن سے کمرے میں بند تھا ۔۔
عموما کمرے کی لائٹس آف تھی کیونکہ اسے تنہائی اور اندھیرا بہت پسند تھا ۔ اسے ابھی تک یقین نہیں ہو رہا تھا ۔۔کہ یہ سب کچھ کیسے ہو گیا ۔

اٹھیے ۔۔۔کچھ کھا لیجیے ۔۔
ن۔۔۔ن۔۔نہیں بابا جانی ۔۔مجھے کچھ نہیں کھانا ۔۔
اس نے لڑکھڑاتی ہوئی زبان سے کہا ۔
بابا جانی میں بہت بدنصیب انسان ہوں نا؟
کیا میری زندگی میں کبھی خوشیاں دستک نہیں دے سکتی کیا ۔میں ساری زندگی اندھیرے میں ہی رہوں گا ۔
آپ کو پتا ہے میرا اب اس تنہایوں میں دم گھٹتا ہے ۔
اسکی آواز میں ایک ایسا درد تھا کہ بابا جی کی آنکھوں میں آنسو ٹپکنے لگے
اور پھر ایک لمبی آہ بھر کر کہا

بیٹا صبر رکھو ۔۔اور اللہ ۔۔کے دیے ہوے امتحانات سے منہ مت موڑو
ہر غم کی کالی رات کے بعد اجالا ضرور ہوتا ہے

جیسے بابا جی نے کہا اوپر سے زریاب اور علیزے آ گئےب
جیسے زریاب نے اشعر کو اس حالت میں دیکھا ۔۔
اس کا دل وہی رک گیا ۔۔اسکے دل کی دھڑکنیں تیز ہو گئ اسے لگ رہا تھا کہ وہ سانس نہ لے پارہا ہو ۔
اس نے آج اشعر کو ایسے ہی غم میں تڑپتا یوا دیکھا ۔جیسے وہ پچھلے سات سال پہلے اپنے والدین کی وفات پر تھا ۔۔

اس سے اپنے دوست کی یہ حالت دیکھی نہ گئ ۔۔اس نے جھٹ سے جا کر اشعر کر اپنے سینے سے لگا لیا ۔

سالے ۔۔کیا حالت بنا رکھی ہے تم ۔۔۔نے پتا بھی ہے نہ میں جب تمھیں اسطرح دیکھتا ہوں تو مجھے کتنی تکلیف ہوتی ہے

رہنے دے زریاب شائد میں اسی قابل ہوں ۔۔

اشعر میرے یار ابھئ بھی کچھ نہیں بگڑا مجھے پورا یقین ہے کہ وشمہ نے ایسا نہیں کیا ۔
لیکن اشعر خاموش تھا اس نے کوئی جواب نہ دیا ۔

یار وشمہ میری زندگی میں کیوں آئی ۔۔
وہ نہ میری زندگی میں آتی اور نہ میں س پر مرتا اور عشق کرتا ۔۔

علیزے ایک طرف کھڑی تھی ۔۔اشعر کی یہ حالت دیکھ کر اس کی آنھوں میں وہ جلدی سے باہر کی جانب بڑھ گئ
اور علینہ کو کال ملانے لگی

یہ کیا منہوس ہر وقت فون کرتی رہتی ہے علینہ نے منہ چڑھاتے ہوے بولا
اس نے ناچاہتے ہوے بھی فون اٹھانا ۔۔پڑا

ہیلو ۔۔علینہ ۔پلیز ۔۔اب تم اشعر کے پاس آجاو ۔۔
مجھ سے اسکی حالت دیکھ نہیں جارہی ۔۔تمھارے کہنے پر سب کچھ تو ہو گیا ۔۔ہے تم نے تو کہا تھا کہ وشمہ سے زیادہ اشعر سے پیار کرتی ہو ۔۔
پلیز ۔۔
اب سب کچھ ٹھیک ہو گیا ہے اب تمھارا انتظار ہے علینہ تم بھی میری دوست ہو اور اشعر بھی پلیز ۔۔تم آجاو

ہاہاہہاہاہاہاہ ۔۔۔میں آجاوں ۔۔
او مائی گاڈ ۔۔یہی تو میں چاہتی تھی مائی ڈئیر کہ اشعر گیلانی ایسے ہی تڑپے ۔۔
اور رہی بات اس سے پیار کرنے کی ۔۔
مائی فٹ ۔۔میں اس یتیم کے ساتھ ۔۔شادی کیا ۔پیار بھی نہیں کر سکتی
اوقات دیکھی ۔۔ہے ہو گا بڑا بزنس مین ۔۔

یہ یہ ۔۔۔۔کیا کہہ رہی ہو علینہ ۔۔تم اشعر سے پیار کرتی ہو ۔۔ناں

اور مائی سویٹ فرینڈ ۔۔لگتا ہے تمھیں سب کچھ سمجھانا پڑے گا ۔۔تمھیں پتا ہے میں نے تمھیں ایک مہرے کے طور پر استعمال کیا ہے تاکہ اگر بات کھولے بھی تو سارا قصور تم پر ائے ۔۔کیونکہ میں تو کیس کام میں آگے نہیں تھی سارا کام ۔۔بیچاری میری دوست نے کیا ۔۔
اب تمھارا کیا ہو گا مائی فرینڈ جب تمھارا راز کھولے گا پھر تمھارا عاشق اور دوست ۔۔ تم پر یقین کیا تمھاری شکل تک برداشت کریں گے

ع۔۔۔علینہ ۔۔ت۔۔تم نے ایسا کیوں کیا قصور تھا اشعر کا ۔
علیزے کی زبان لڑکھڑا رہی تھی ۔۔یوں لگ رہا تھا کہ جیسے کیسی نے زمین اسکے پاوں سے کھینچ لی ہو آنسوں کا دریا ۔۔اسکے چہرے سے بہنے لگا تھا ۔۔

تمھیں یاد ہے کنزہ ابراھیم ۔۔

ہا۔۔۔ہاں ۔۔
میں اسی کی بہن ہوں علینہ ابراھیم جس نے صرف او صرف اشعر کی وجہ سے خودکشی کر لی اس اشعر کی وجہ سے میری بہن مجھے چھوڑ کر چلی گئ

او ۔۔پلیز ۔۔بکواس بند کرو ۔۔علینہ سب لوگ جانتے ہیں کہ تمھاری بہن اپنی کرتوتوں کی وجہ سے خودکشی کی تھی ۔۔۔
پیار ۔۔
پیار تو کہو ۔۔نہ وہ اشعر سے پیار نہیں کرتی تھی بس ۔۔اسکی ضد تھی اور اس ضد کی ذد میں آکر اتنا گندا الزام ۔۔اپنے اوپر ۔۔لگا دیا کہ اپنی عزت کی پروا تک نہ کی
لیکن جب سچائی سامنے آئی ۔۔
کہ سارا کیا دھرا تمھاری بہن کا تھا تو پھر شرم کے مارے اسنے خودکشی کر لی

اب بتاو ۔۔بولو ۔۔کیا تمھاری بہن ۔۔پیار کرتئ تھی ۔۔
تم کس قدر بے رحم ہو سکتی ہو ۔۔ ارے دوستی جیسے پاک ۔۔رشتے کا تو لحاظ رکھ لیتی ۔
مجھے شرم آرہی ہے کہ میں تم جیسی لڑکی کے جھوٹے جال میں پھنس گئ ۔۔
اور تم ۔۔اشعر ۔۔کو یتیم کہہ رہی ہو ۔۔خدا کا خوف کرو ۔۔علینہ وہ میرا دوست ہے میں نے کبھی نہئں سوچا تھا کہ تمھارے ارادے اس قدر گھٹیا ہوں گے ۔۔
اگر مجھے پتا ہوتا تم ۔۔ایسی ہو تو میں وشمہ کے ساتھ بلکل بھی نہ یسا کرتی کیسے میں اب اس سے معافی مانگوں گی

**************************

وشمہ ۔۔وشمہ ۔۔میری جان ۔۔تیری سکالرشپ لگ گئ اب تو ساری بزبس کی پڑھائی ۔۔آگے امرئیکہ کرے گی
اور مزے کی بات بتاوں ۔۔تمھارے ویزے اور ٹکٹ کا سارا خرچا یونی والوں نے اٹھایا ہے ۔۔

وشمہ اور ۔۔کل رات 11 بجے تمھاری فلائیٹ ہے ۔

وشمہ وشمہ
وہ بلکل چپ چاپ ۔ لیٹی تھی ۔۔اس کا ذہین میں کل واقعہ تھا ۔۔وہ اپنی بربادی ۔۔خو بھول نہئں پا رہی تھی ۔

ہاں ۔۔۔رانیہ ۔۔میں ۔سچ ۔کہہ رہی ہوں ۔میں نے نہیں کیا
وہ
پھر سے رونے لگی تھی ۔۔
رانیہ نے اسے تسلی دی اور اپنے گلے لگا لیا ۔
سب کچھ ٹھیک ہو جاے گا

************************

علیزے ۔۔کا دم گھٹ رہا تھا اسے بار بار اشعر کی وہ بے بسی میں مبتلا ۔۔حالت نظر آرہی تھی ۔۔اسے یقین نہیں ہو رہا تھا کہ علینہ اس قدر بدتمیز نکلے گی ۔
اسے اپنے اوپر شرم آرہی تھی کہ کیسے اس نے دو پیار کرنے والوں کو جدا کر دیا ۔

اگر زریاب کو یہ سچ پتا چل گیا ۔۔تو وہ مجھے کبھی نہیں معاف کرے گا زریاب کیا اشعر بھی
اس سے پہلے بعد میں کچھ ہو جاے ۔۔اس نے پہلے ہی اشعر ۔ کو سارا سچ بتانے کا سوچ لیا ۔۔

تاکہ ۔۔زیادہ دیر نہ ہو جاے

علیزے تم ۔۔جیسے زریاب نے علیزے کو دیکھا ۔۔وہ گھبرا گیا ۔۔زریاب ۔۔اشعر کے گھر اسکے ساتھ ۔۔تھا
رات کے اٹھ بج رہے تھے ۔۔
ہاں ۔۔میں ۔

وہ۔۔۔وہ۔۔میں تم۔۔دونوں کو ۔۔کچھ بتانا ۔۔چاہتی ہوں
زریاب ۔۔
زریاب ۔۔اور اشعر حیران ۔۔ہو گے

کیا ہوا علینہ سب کچھ ٹھیک تو ہے ناں

زریاب گھبرایا کیونکہ علیزے کا چہرے پر پیسنہ مسلسل آرہا تھا ۔۔اور ساتھ اسکی زبان لڑکھڑا رہی تھی ۔

وہ۔۔۔وہ۔۔زریاب ۔اس ۔۔سے پہلے اور دیر ہو جاے ۔۔
میں ۔تم ۔لوگوں کو کچھ بتانا چاہتی ہوں ۔۔

علیزے بتاو ۔۔تو سہی
زریاب اور اشعر اٹھ کھڑے
وہ۔۔وہ۔۔علینہ ۔۔۔اسطرح علیزے نے ساری بات ۔۔اشعر
اور زریاب کو بتائی ۔۔

م۔۔۔میں ۔۔مجھے معاف کر دو ۔۔۔اشعر ۔۔م۔۔میں نے بہت برا کیا ۔۔تمھارے ساتھ ۔۔میں نے تمھارے جذبات سے کھیلا ۔۔
تمھاری محبت کو تم سے دور کر دیا ۔۔
اشعر وشمہ بلکل بے گناہ ۔۔ہے ۔۔

اشعر ۔اور زریاب نے جیسے سنا ۔۔یوں مانوں ان دونوں پر ۔۔قہر کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہو ۔۔
اشعر نے بے اختیار اپنے دل پر ہاتھ رکھا ۔۔
اور اسکے قدم ۔۔لڑکھڑانے لگے ۔۔

اشر ۔۔یہ ۔میں نے نہیں کیا ۔
اسے ۔۔بے اختیار وشمہ کی باتیں یاد انے لگی ۔۔
اس نے اپنی محبت کے ساتھ ۔۔کیا ۔۔کر دیا ۔

ز۔۔۔۔زریاب ۔۔مجھے ۔معاف کردو ۔۔۔
علیزے یہ کہتے ہوے زریاب کے قریب آئی ۔
زریاب نے اس قدر ۔۔غصے سے علیزے کے منہ پر تھپڑ رسید کیا

دفع ۔۔ہو جاو ۔۔میری نظروں سے ۔۔مجھے شرم آرہی ہے کہ ایک پیار کرنے والا ۔۔دوسرے پیار کرنے والے کا دشمن کیسے ہو سکتا ۔۔ہے

کیوں ۔۔بتاو ۔۔جب تمھیں پتا تھا ۔۔کہ اشعر ۔۔اس سے اتنی محبت کرتا ہے ۔۔
پھر تم نے اس علینہ کی جھوٹی دوستی میں آکر ۔وشمہ کی زندگی برباد ۔کر دی

ارے اگر میرا سٹینڈرڈ نہ تم سے ملتا تو
کیا ۔۔تم بھی میرے ساتھ ایسا ۔کرتی

ن۔۔۔ن۔۔نہیں ۔۔زریاب ۔۔پلیز ۔۔مجھے معاف کردو ۔
مجھے واقعی نہیں ہتا تھا کہ وہ کنزہ ابراھیم کی بہن ہے حالانکہ اس نے تم لوگوں سے بھی اپنی پہچان ۔۔چھپائی تھی

اشعر اشعر خدا کے لیے ۔۔وشمہ ۔کو ۔واپس ۔لے آو۔

وہ بے جان کھڑا ۔۔تھا ۔جیسے ۔۔اشعر نے ۔۔سنا ۔۔
وہ ۔۔
ایک دم سے بو کھلا ۔۔گیا ۔

کیا ۔۔کہا ۔۔تم نے ۔۔
کہاں ہے وشمہ ۔۔

م۔۔مجھے پتا چلا ہے ۔۔کہ اسکی سکالر شپ لگی ہے ۔اور وہ آج رات 11بجے یہاں سے روانہ ہو رہی ہے

اشعر میں تم سے کہتی ہوں پلیز اس سے اپنی محبت کا اظہار کر لو ۔۔اس سے پہلے بہے دیر ہو جاے ۔۔

جیسے اشعر نے یہ الفاظ سنے ۔۔اس نے بے اختیار زریاب کی طرف دیکھا ۔۔

ہاں ۔اشعر ۔۔جاو ۔۔اور کردو اپنی محبت کا اظہار ۔اس سے پہلے دیر ہو جاے ۔

وہ ۔۔پاگل۔عاشقوں کی طرح بھاگ رہا تھا ۔

***************************

رانیہ ۔۔اور وشمہ سارا سامان پیک کیے وہاں سے جا چکی تھی

وہ ائیر پورٹ کی طرف روانہ ہو چکی تھی ۔۔

اشعر ۔۔کچھ دیر ۔۔بعد ۔۔اس کے گھر آیا ۔۔لیکن ۔اسکے گھر کا دروازہ بند تھا ۔۔تالہ لگ چکا تھا ۔اسکے دراوزے پر اور اسکے دل پر
(جو پتا پوچھتے تھے کیسی کا کبھی لاپتا ہو گئے دیکھتے دیکھتے)

وہ اج ایک ناکام ۔عاشقوں کی طرح ۔۔۔اپنی محبت کو پانے کی تمنا سے ۔۔بھاگ رہا تھا ۔۔

کیا محبت اتنی آسان تھی ۔۔جو ان دونوں کو اتنی آسانی سے مل جاتئ ۔ اور صاحب یہ تو عشق کی اگ تھی ۔۔
جس ۔۔میں آنسوں تھے ۔۔ہی لیکن ۔۔اگ میں بھی تو جلنا ۔۔تھا ۔۔

وشمہ ۔اور رانیہ ۔۔ابھی ائیرپورٹ داخل ہونے لگی تھی کہ
پیچھے سے کیسی نے روک لیا
وشمہ کی آنکھوں میں آنسو آگئے ۔اسکا دل ۔۔پھٹ گیا
وہ آواز اسکی محبت کی تھی اشعر گیلانی کی ۔

وشمہ ۔۔روکو۔۔۔

پیلز ۔۔۔ایک دفعہ ۔۔مجھ سے بات کرلو ۔۔۔میں ۔۔
میں ۔۔تم سے بہت پیار کرتا ہوں ۔۔

جیسے اشعر نے کہا ۔۔

وشمہ نے پلٹنا چاہا ۔۔لیکن اسکے پاوں بندھ چکے تھے ۔۔
رانیہ نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا ۔۔

وشمہ تمھیں میری قسم ۔پیچھے مڑ کر نہ دیکھنا وہ تمھیں روکے گا ۔۔تمھارا ۔۔دل ۔۔تڑپے گا لیکن آج اپنے اس دل کو قابو میں کر لینا ۔۔ سمجھنا کوئی بے وفا ۔۔صدائیں لگا رہا ہے وہ رو رہی تھی اسکی سسکیاں ۔۔اشعر کو سنائی دے رہی تھی لیکن وہ آج سخت ہو گئ تھی اس نے اپنے دل کو بہلاوا دے دیا تھا لیکن وہ اسکی محبت تھی پھر وہ کیسے اسے تڑپتا ہوا دیکھ سکتی تھی

زندگئ برباد کر دی ہے اس اشعر گیلانی نے تمھاری ۔۔عزت کا جنازہ نکال دیا سب کے سامنے اور اب بھی تم رو رہی ہو ۔
ارے وہ تڑپتا ہے تو تڑپے اگر اج تم تڑپی نہ تو سمجھ لینا کہ تم اپنی محبت سے ہار گئ جاو اور نکال دو اسکو اپنے دل سے سمجھو خوئی اشعر گیلانی ہے ہی نہیں تھا ۔۔تمھاری زنددگی
جاو ۔۔آج قسمت تمھارے در پر ائی ہے ۔وشمہ ولید اپنی محبت کو قربان کرو ۔۔اور اپنے خواب پورے کر لو

رانیہ کے دب دبا سے اور جو اسکے ساتھ ہو چکا تھا ۔۔وہ واقعی چلی جانا ۔۔چاہتی تھی ۔۔اس نے اپنے دل پر جبر رکھتے ہوے ایئر پورٹ میں اپنا قدم رکھ لیا

جیسے اشعر گیلانی نے دیکھا ۔۔وہ وہی گر گیا ۔۔
وشمہ میں تم سے محبت کرتا

تبھی اسکے سامنے کوئی آیا

جاری ہے