پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

بچھڑتے دامنوں میں اپنی کچھ پرچھائیاں رکھ دو سکوتِ…

بچھڑتے دامنوں میں اپنی کچھ پرچھائیاں رکھ دو
سکوتِ زندگی میں دل کی کچھ بے تابیاں رکھ دو

کہیں ایسا نہ ہو میں دُور خود اپنے سے ہو جاؤں
مری ہستی کے ہنگاموں میں کچھ تنہائیاں رکھ دو

مرے افکار ہو جائیں نہ فرسودہ زمانے میں
نگاہوں سے تم اپنے اِن میں کچھ گہرائیاں رکھ دو

مرا ہر اضطرابِ دل نشاں منزل کا ہو جائے
تمنّاؤں میں میری حُسن کی انگڑائیاں رکھ دو

… More