دل کے صحرا میں کھوئے ہوئے دوستو! سوچنا چھوڑ دو
اپنے سایے کی رہ میں نہ دیوار ہو سوچنا چھوڑ دو
خود ہی صدمہ بنے، اپنے احساس کا، تم نے سوچا بھی کیا
اور سوچو تو خود بھی تماشا بنو، سوچنا چھوڑ دو
چاندنی رات میں، کیا کسی نے کہا، کیا کسی نے سنا
عہدِ ماضی کے خونیں بھنور سے بچو، سوچنا چھوڑ دو
کون ہے بے وفا، کون ہے با وفا، کس کو دوگے سزا
زندہ رہنا ہی ہے گر، تو میری سنو! سوچنا چھوڑ دو
… More
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔